the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/26اپریل(ایجنسی) کانگریس نے اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے ایم جوسف کو سپریم کورٹ کا جج مقرر نہیں کرنے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے آج کہا کہ مودی حکومت صرف انہیں لوگوں کو سپریم کورٹ میں مقرر کرنا چاہتی ہے جو اس کے پسندیدہ ہیں۔
کانگریس کے ترجمان کپل سبل نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ قانون کہتا ہے کہ انہیں ججوں کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا جانا چاہئے جن کے نام کی سفارش کالیجےئم نے کی ہے۔ کالیجےئم نے جسٹس جوسف کے نام کی سفارش کی تھی اور جسٹس جوسف کے بارے میں بہترین ریمارکس دئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کالیجےئم کے اس ریمارک کو اس سال دس جنوری کو سپریم کورٹ نے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا تھا۔ ویب سائٹ میں جسٹس جوسف کو سب سے بہتر جج بتاکر ان کی کافی تعریف کی گئی تھی لیکن اس ریمارکس کے باوجود اب تک ان کو سپریم کورٹ کا جج نہیں بنایا گیا ۔ اس



کے برخلاف ان کا نام کالیجےئم میں دوبارہ غور کرنے کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

ترجمان نے مرکزی حکومت کے اس فیصلے کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مفاد عامہ میں اسے ججوں کی تقرری کے عمل کو تیز کرنا چاہئے ۔ سپریم کورٹ میں صرف 24جج ہیں جن میں سے چھ اسی سال ریٹائر ہونے والے ہیں۔ ہائی کورٹوں میں ججوں کے 410عہدے خالی ہیں۔ لوگوں کے معاملات پر جلد سماعت ہو اس کیلئے ان عہدوں پر تقرری ہونی چاہئے۔
اس دوران کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹوئٹ کرکے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی انتقامی سیاست سے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے سلسلے میں وزیر اعظم مودی کی انتقامی سیاست اور سپریم کورٹ کا سازش کے تحت گلا گھونٹنے کی کوشش پھر بے نقاب ہوگئی ہے۔ جسٹس جوسف سینئر چیف جسٹس ہیں اس کے باوجود مودی حکومت نے سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے سے انکار کردیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.