the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

حیدرآباد۔ 31۔ جنوری (اعتماد نیوز) آندھراپردیش ہائی کورٹ نے ہدایت دی ہے کہ چارمینار کوآپریٹیو اربن بینک لمٹیڈ کو چاہئے کہ وہ ہائی کورٹ سے رجوع ہونے والے مستقل اور عارضی ملازمین کو معاوضہ ادا کرے۔ بینک کے 24 ملازمین کو راحت دیتے ہوئے جسٹس پی وی سنجے کمار نے کہا کہ بینک نے سال 2003 میں بینک کے تقریباً 350 ملازمین کی تخفیف کی تاہم عدالت کو ان ملازمین کے تعلق سے کہنا نہیں ہے جنہوں نے بینک کی کارروائی کے خلاف احتجاج نہیں کیا۔ ایس سرینواس ریڈی دیگر 23 ملازمین بینک نے ان کی برطرفی کو اپیلیٹ اتھاریٹی میں چیلنج کیا۔ اپیلٹ اتھاریٹی نے کہا کہ بینک نے ملازمین کو خدمات سے برطرف کرنے میں قانون کی خلاف ورزی کی۔ یہ رولنگ دی گئی کہ صرف معاوضہ کی ادائی ناکافی ہے اور بینک کو ہدایت دی تھی کہ وہ تمام ملازمین کی خدمات کو جاری رکھے اور منفعت دی جائے۔ یہ ملازمین بینک کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے تھے اور ہائی کورٹ نے 24 ملازمین کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت دی۔ 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

اتر پردیش میں کیا یہ شہروں کے نام تبدیل کرنا درست ہے اللہ آباد اور فیض آباد سے پرايگراج اور ایودھیا

ہاں
نہیں
بالکل نہیں
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.