the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

ورنگل 20؍فروری (اعتماد نیوز)شہر ورنگل کے انڈر برج علاقہ کی ترقی کے لئے رود اینڈ بلڈنگ محکمہ کی جانب سے 13کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔اس ضمن میں آر اینڈ بی پرنسپل سکریٹری نے جی او نمبر 77جاری کیا ۔رکن اسمبلی ورنگل ایسٹ شریمتی کونڈا سریکھا کی توجہ دہانی پر محکمہ نے اس رقم کی منظوری عمل میں لائی ۔اس علاقہ میں عوام بے تحاشہ ٹرافک کے سبب پریشان ہیں۔اس سلسلے میں کئی عرصہ سے یہ مطالبہ کیاجارہا تھا کہ انڈر بریج کی توسیع کی جائے ۔گزشتہ حکومتوں میں انڈربریج کی توسیع اور سڑکوں کی ترقی کے لئے کئی مرتبہ توجہ دلانے کے باوجود کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا ۔فی الحال تلنگانہ حکومت شہری ترقی کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے اور ترقیاتی کاموں کے لئے درکار فنڈکی ضرورت پر فوری رد عمل ظاہر کرتے ہوئے رقم کو منظوری دی ۔حال ہی میں شہر کی ترقی کے لئے 45کروڑ روپئے منظور کرنے والی تلنگانہ حکومت نے میوہ مارکٹ کے لئے 6کروڑ محکمہ مارکٹنگ کی جانب سے منظور کئے گئے ۔اور جکہ لودی علاقہ میں 10ایکڑ اراضی کو مختص کیا گیا ۔شہر کی ترقی کے لئے خصوصی دلچسپی لینے والے کونڈاسریکھا ایم ایل اے کا ٹی آر ایس قائدین سید مسعود ،ٹی رمیش بابو ،نلگنڈہ رمیش اور مقامی عوام نے شکریہ ادا کیا ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

اتر پردیش میں کیا یہ شہروں کے نام تبدیل کرنا درست ہے اللہ آباد اور فیض آباد سے پرايگراج اور ایودھیا

ہاں
نہیں
بالکل نہیں
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.