the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com


اقوام متحدہ کی طرف سے زیکا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک برازیل میں اسقاط حمل کے قوانین میں نرمی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مچھروں سے پھیلنے والے زیکا وائرس سے متاثرہ حاملہ خواتین کے لیے صورتحال نہایت تشویشناک ہو چْکی ہے۔

عالمی ادارے کے کارکنوں اور خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم عناصر مطالبہ کر رہے ہیں کہ برازیل کے قدامت پسند معاشرے میں اگراسقاط حمل کے قوانین میں نرمی نہ لائی گئی تو یہ زیکا وائرس حاملہ خواتین کے لیے نہایت مہلک ثابت ہو گا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں برازیل وہ ملک ہے جہاں اسقاط حمل کے سخت ترین قوانین پائے جاتے ہیں۔ برازیل میں ہر سال قریب ساڑھے آٹھ لاکھ حاملہ خواتین غیر قانونی طور پر اسقاط حمل کرواتی ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کون بنے گا آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 چیمپئن

انڈیا
آسٹریلیا
انگلینڈ
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2019 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.