the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

***آر آئی او(ریجنل انٹرمیڈیٹ آفیسر ) نظام آباد اندرا کرن نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات صاف و شفاف طریقہ پر منعقد کئے جائیں گے۔انہوں نے 2؍مارچ سے آغاز ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے انتظامات کا عہدیداروں، عملے سے جائزہ لیااور ہدایت دی کہ امتحانات منعقد کرنے والے عہدیدار، عملہ امتحانات کے انعقاد میں کسی قسم کی کوئی غفلت نہ کرے۔ راجیو گاندھی آڈیٹیوریم میں منعقدہ اس پروگرام میں آر آئی اونے کہا کہ حال ٹکٹ میں طالب علم کے فوٹو کی جانچ کے بعد ہی امتحانی مرکز میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔ امتحان گاہ میں ایک منٹ تاخیر سے پہنچنے والے طلبہ کو اجازت نہ دی جائے۔ امتحانات کے آغاز سے قبل امتحانی مراکز میں فرنیچرودیگر سہولتوں کی فراہمی طلباء کو مسائل نہ ہونے دینے کے اقدامات کئے جائیں۔ امتحانات کیلئے درکارانویجلیٹر کومقرر کیا جائے۔ زائد انویجلیٹر کی ضرورت کے پیش نظر محکمہ ضلع تعلیمات کے عہدیداروں سے تعاون حاصل کیا جائیگا۔ امتحانات کے انعقاد میں کسی قسم کے بے قاعدگیوں، نقل نویسی نہ ہونے دینے کی ذمہ داری چیف سپرنٹنڈنٹ پر عائد ہوتی ہے۔ اس اجلاس میں ووکیشنل آفیسر وڈنا، ناگاراجو، جیون، چیف سپرنٹنڈنٹ عہدیدار، محکمہ جاتی عہدیدار و دیگر نے شرکت کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کون جیتے گا ایشیا کپ 2018 ٹرافی

انڈیا
پاکستان
بنگلہ دیش
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.