the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

ممبئی/14اپریل(ایجنسی) دفاعی چمپئن ممبئی انڈینس اور دہلی ڈیئر ڈیولس کے درمیان آج وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہوئے میچ میں دہلی ڈیئر ڈیولس نے 7وکٹ سے زبردست جیت حاصل کی ہے۔ ممبئی انڈینس کے 194کے ہدف کو دہلی ڈیئر ڈیولس نے آخری اوورکی آخری گیند پر 3وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ دہلی ڈیئر ڈیولس کی جانب سے رائے نے 91رنوں کی ناٹ آئوٹ اننگ کھیل کر دہلی ڈیئر ڈیولس کو جیت دلائی جبکہ ایس ایس لائر نے 27رن بنائے۔ رائے نے اپنی زبردست اننگ 53گیندوں پر 6چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے 91رننگ کی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت دلائی۔ دہلی ڈیئر ڈیولس کے کپتان گوتم گمبھیر زیادہ کچھ نہیں کرسکے۔ انہیں مستفیض الرحیم نے آئوٹ کیا اور وہ صرف 15رن بناسکے۔ اس کے علاوہ نے 47رنوں کی بہترین اننگ کھیلی۔ جبکہ میکسویل صرف 13رن بناسکے۔ ممبئی انڈینس کی طرف ہاردک پانڈیا نے دو وکٹ لئے جبکہ مستفیض الرحیم نے ایک وکٹ حاصل کیا۔

اس سے قبل ممبئی انڈینس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20اوور میں 7وکٹ کے نقصان پر 194رن بنائے ہیں۔ دہلی نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ ممبئی کے سلامی بلے باز سوریہ کمار یادو نے(53) اور ایون لوئس نے (48)رن کی اننگ کھیلی۔ اس کے بعد ایشان کشن نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 44رن بنائے اور ممبئی انڈینس کا مجموعی اسکور 194رن ہوگیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

اتر پردیش میں کیا یہ شہروں کے نام تبدیل کرنا درست ہے اللہ آباد اور فیض آباد سے پرايگراج اور ایودھیا

ہاں
نہیں
بالکل نہیں
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.