the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

امروہہ/2اگست(ایجنسی) انگلینڈ میں کھیلے جارہے ٹسٹ میچ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل تیزگیندباز محمد سمیع پر ان کی بیوی نے عمر چھپانے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔اتر پردیش کے امروہہ کے محمد سمیع کو ان کی اہلیہ حسین جہاں نے فیس بک پر اپنی تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں 420 کہہ کر ان پر عمر چھپانے کا الزام عائد کیاہے۔

انگلینڈ میں ٹیم انڈیا کی جانب سے تیز گیند بازی کی کمان سنبھال رہے سمیع پر حسین جہاں نے اپنے فیس بک پر گیندباز کی مختلف مارك شيٹ بھی پوسٹ کی ہیں اور دیگر دستاویزات جس میں سمیع کی پیدائش کی تاریخیں الگ الگ ہیں۔حسین نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ اتنا بڑا گھپلا کرنے کے بعد بھی سمیع کو ہر طرف سے حمایت مل رہی ہے. لیکن ان کی کہیں کوئی سنوائی نہیں ہو رہی ہے۔ فی الحال اس معاملے پر سمیع اور ان کے اہل خانہ نے ابھی تک خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

حسین جہاں نے سمیع پر یہ حملہ قریب دو ماہ بعد کیا ہے۔ اس سے پہلے پانچ مارچ کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے شوہر محمد سمیع پر دوسری خواتین سے تعلقات کا الزام لگایا تھا۔ اتنا ہی نہیں حسین جہاں نے جیٹھ یعنی سمیع کے بڑے بھائی حسیب پر آبروریزی، سسرال والوں پر مارپیٹ اور جہیز سے متعلق الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف کولکتہ میں مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔

محمد سمیع ٹیم انڈیا کے ساتھ انگلینڈ میں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ اس سے پہلے وہ سمجھوتہ یا مفاہمت کے سارے راستے بند ہونے کے بعد دوبارہ ماڈلنگ کی دنیا میں واپس گئی تھیں۔ انہوں نے اس وقت کہا تھا کہ انہوں نے اپنے اور بیٹی کے مستقبل کے لئے دوبارہ سے اس پیشے میں واپسی کی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

اتر پردیش میں کیا یہ شہروں کے نام تبدیل کرنا درست ہے اللہ آباد اور فیض آباد سے پرايگراج اور ایودھیا

ہاں
نہیں
بالکل نہیں
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.