the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
وارانسی/14اپریل(ایجنسی) وارانسی کے روہنیا علاقے میں ہفتہ کو 21ویں دولت مشترکہ کھیلوں میںگولڈ میڈل جیتنے والے ویٹ لیفٹر پونم یادو پر حملہ ہوا ہے۔ حملے کے بعد پونم نے اس کی اطلاع پولس کو دی ہے۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد محکمہپولیس میں بے چینی پیدا ہوگئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق حملے میں پونم یادو کی کوئی چوٹ نہیں ہے۔

یہ واقعہ منگوار گاؤں کا ہے۔حملہ اس وقت ہوا، جب پونم منگوار میں اپنی بہن سے ملنے کے لئے گئی تھیں۔ پونم یادو اور ان کے رشتہ داروں پر گاؤں کے پردھان اور اس کے حامیوں نے حملہ کردیا۔ پونم اور رشتہ داروں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ دریں اثنا گاؤں کے پردھان اور اس کے حامیوں نے گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی اور



نقصان پہنچایا۔


پولیس کے مطابق پونم آج صبح اپنےوالد کے ساتھ بنارس میں اپنی بوا کے گھر گئی تھیں۔ بوا کا گائوں پردھان سے پہلے سے زمینی تنازعہ چل رہا ہے۔ جب پونم وہاں پہنچیں، تب بھی وہاں کسی بات پر تنازعہ ہوگیا۔ معاملہ رفع دفع کرانے آئیں پونم پر پڑوسیوں نے بھی حملہ کردیا۔ بتایاجا رہا ہے کہ صبح میں پونم کی بوا اور پڑوسیوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ اسی دوپہر میں پونم کے پہنچنے پر مارپیٹ ہوگئی۔ پونم کی موسیری بہن نے بتایا کہ پردھان اور پڑوسیوں نے مل کران پر حملہ کیا۔اینٹ، پتھر اور لاٹھی سے حملہ کیا، اسی دوران جب پونم نے معاملہ رفع دفع کرنا چاہا تو مقامی لوگوں نے انہیں بھی لاٹھی اور ڈنڈوں سے مارا۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ دو نوںخاندان کے درمیان یہ تنازعات طویل عرصے سے چل رہاہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.