the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لندن/22جنوری(ایجنسی) لندن میں امریکی سائبر ایکسپرٹ سید شجاع نے پیر کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کئی سنسنی خیز دعوی کیا ہے۔ شجاع نے دعوی کیا کہ 2014 لوک سبھا 
انتخابات میں ای وی ایم کو ہیک کیا گیا تھا اور اسی کے دم پر بی جے پی کی جیت ہوئی تھی۔ اسکے ساتھ ہی شجاع کا یہ دعوی ہے کہ بی جے پی رہنما گوپی ناتھ منڈے کی موت حادثے میں نہیں ہوئی تھی‘ بلکہ انکا قتل کیا گیا تھا۔ شجاع کے مطابق گوپی ناتھ منڈے اور گوری لنکیش کی موت کہیں نہ کہیں ای وی ایم سے جوڑی ہوئی تھی۔ سید شجاع نے ویڈیو کانفرنس میں دعوی تو کیا لیکن وہ اسکے ثبوت پیش نہیں کرپائے۔ فی الحال سوال یہ ہے کہ آخر یہ خلاصہ کرنے والا شجاع ہے کون؟
کہا جارہا ہے کہ سید شجاع



ایک سائبر سیکوریٹی ریسرچر ہے جو حیدرآباد کا رہنے والا ہے اور فی الحال امریکہ میں نوکری کرتا ہے۔ سید شجاع کی مانیں تو ہندوستان میں وٹنگ کے لیے ای وی ایم مشین بنانے والی ٹیم کا حصہ تھا۔ شجاع کے مطابق وہ ECIL (بھارت الیکٹرانکس کارپوریشن لمیٹڈ) میں کام کرتا تھا.
سید شجاع نے دعوی کیا کہ 2014 میں اسکی ٹیم کو کسی بھی طرح ای وی ایم مشین کو ہیک کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ شجاع کے مطابق جب انکی ٹیم نے ای وی ایم ہیک کردی تو حیدرآباد میں انکے اوپر جان لیوا حملہ ہوا۔ شجاع کے مطابق‘ وہ اس حملے میں بچ گئے لیکن انکے ساتھی اس میں مارے گئے۔ اسکے بعد انکے ساتھیوں کو فسادات کا شکار بتادیا گیا۔ آپ کو بتادیں کہ سید شجاع کے ان دعوی کو ادارہ  تصدیق نہیں کرتا.
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.