the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/13جولائی(ایجنسی) کانگریس نے مرکزی وزیر ارون جیٹلی کی طرف سےپارٹی پر ملک میں غربت دور کرنے کے لئے"صرف نعرہ دینے" کے الزام پر سخت تبصرہ کرتے ہوئے آج کہا کہ مسٹر جیٹلی کو پہلے یہ راز سب کے سامنے کھولنا چاہیے کہ وزارت خزانہ کی ذمہ داری کس کے پاس ہے۔
مسٹر جیٹلی نے اپنے فیس بک پوسٹ میں الزام لگایا تھا کہ کانگریس نے غربت دور کرنے کے لئے صرف نعرہ دیا تھا جبکہ مودی حکومت نے غربت مٹانے کے لئے وسائل اکٹھا کئے ہیں۔
کانگریس کےمحکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سرجےوالا نے مسٹر جیٹلی کے الزامات پر نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب میں ملک کی معیشت کو لے کر عالمی بینک کی رپورٹ پر خوشی ظاہر کی، لیکن ساتھ ہی کہا کہ اصلیت یہ ہے کہ ملک کا وزیر خزانہ کون ہے یہ واضح نہیں ہے۔جس کا خمیازہ ہماری معیشت کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ ملک کا برآمد گھٹ رہا ہے، جی ایس ٹی کی پیچیدگی کی وجہ سے



سرمایہ کاری گھٹ رہی ہے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں اور معیشت کاآئینہ سمجھا جانے والا روپیہ کمی کے نت نئے ریکارڈ بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسٹر جیٹلی کو حکومت کی حمایت میں فیس بک پر تبصرہ کرنے کی بجائے اس راز سے پردہ اٹھانا چاہئے کہ ملک کا وزیر خزانہ کون ہے جن کے رہتے ہوئے ہماری معیشت چوپٹ ہو رہی ہے۔
ترجمان نے کشمیر پالیسی کو لے کر بھی بی جے پی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ ریاست میں حکومت بنانے کے لئے پی ڈی پی کے ساتھ بےجوڑ اتحاد کرکے اس نے کشمیر کے امن کو نقصان پہنچایا ہے۔ وہاں دہشت گردی میں اضافہ ہواہے اور ملک کو دہشت گردی کے واقعات میں تین سو سے زیادہ فوجیوں کی شہادت کا دکھ جھیلنا پڑا ہے۔انهوں نے اس اتحاد کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور پی ڈی پی لیڈر محبوبہ مفتی کو ذمہ دار ٹھہرایا اور الزام لگایا کہ سیاسی مساوات کے مطابق، اپنی سهوليت کودیکھتےہوئے یہ دونوں پارٹی اتحاد بناتی ہے اور پھر اسے توڑ دیتی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.