the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
قوام متحدہ/16مئی(ایجنسی) غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی بہیمانہ کارروائی کی دنیا بھر میں مذمت کی جارہی ہے۔دنیا بھر میں لوگ اسے فلسطینیوں کا قتل عام قرار دے رہے ہیں۔ دریں غزہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں فلسطینی ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 62 جاپہنچی ہے۔ پیر کو غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے62سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکت اور یروشلم میں امریکی سفارت خانے کے افتتاح کے بعد منگل کو اقوام متحدہ میں فلسطینی اور اسرائیلی مندوبین کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ فلسطینی نمائندہ نے کہا کہ اسرائیل نے 'انسانیت کے خلاف جرم' کیا ہے جبکہ دوسری جانب اسرائیلی مندوب نے فلسطینی تنظیم حماس پر الزام لگایا کہ اس نے اپنے ہی لوگوں کو قید میں رکھا ہوا ہے۔

اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کے



ہنگامی اجلاس میں کونسل کی پولش صدر جوانا رونیکا نے غزہ میں ہلاک ہونے والے افراد اور "طویل عرصے سے جاری تنازع میں ہلاک ہونے والے افراد" کی موت پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کی درخواست کی۔ بی بی سی کے مطابق اجلاس میں متعدد ممالک نے غزہ میں ہونے والے شدت پسند واقعات پر اپنی خدشات کا اظہار کیا اور اس کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔ فلسطین کے اقوام متحدہ میں نمائندے ریاد منصور نے"اسرائیل کی جانب سے برپا کیے جانے والے نفرت انگیز قتل عام" کی شدید مذمت کی اور اسرائیلی فوجی آپریشن کو روکنے کے علاوہ بین الاقوامی تحقیق کرانے کا مطالبہ کیا۔ریاد منصور نے اقوام متحدہ کو بھی آڑے ہاتھ لیا اور کہا کہ انھوں نے ماضی میں ہونے والے واقعات کی کوئی تحقیق نہیں کرائی۔ "کتنے فلسطینیوں کی موت کے بعد آپ کچھ کریں گے؟ کیا موت ان کا نصیب تھی؟ کیا ان بچوں کو ان کے والدین سے چھین لیے جانا صحیح تھا"؟

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.