the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی : ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی ) نے 10 روپے کے سکوں کو لے کر نیا حکم جاری کیا ہے۔ آر بی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی تاجر یا عام آدمی کو 10 روپے کے سکوں کے لین دین سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ چلن میں موجود سبھی 10 روپے کے سکے اصلی ہیں اور کوئی بھی بینک انہیں جمع کرنے سے انکار نہیں کرسکتا ہے۔

غور طلب ہے کہ کئی جگہوں پر عام آدمی اور تاجر 10 روپے کے سکوں کے اصلی ہونے پر شک کرر ہے ہیں اور انہیں لینے سے انکار کررہے ہیں ۔ ایسی رپورٹیں بھی موصول ہورہی ہیں کہ دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں دوکاندار اور آٹو رکشا ڈرائیور 10 روپے کے سکوں کو لوٹاکر صارفین سے اس کی جگہ نوٹ کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ ایسا ایک وہاٹس ایپ میسیج کے بعد ہوا ہے ، جس میں سکوں کو فرضی بتایا گیا تھا۔ اس میسیج کو کئی مرتبہ شیئر



بھی کیا جا چکا ہے۔

آر بی آئی نے وضاحب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکوں کو گلانے کا کام حکومت ہند کے منٹ میں ہوتا ہے اور سبھی سکوں پر وقتا فوقتا اقتصادی ، سماجی اور تہذیبی اقدار کو دکھایا جاتا ہے، اسی وجہ سے بازار میں الگ الگ فارمیٹ اور الگ الگ دکھنے والے سکے موجود ہیں۔ 10 روپے کے سکوں کی بات کریں تو فی الوقت 14 طرح کے الگ الگ سکے آر بی آئی کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں۔ ایسے میں 10 روپے کے جتنے بھی سکے اس وقت بازار میں چل رہے ہیں وہ سبھی اصلی ہیں۔

آر بی آئی کے قوانین کے مطابق اگر کوئی شخص چلن میں موجود کرنسی لینے سے منع کرتا ہے ، تو اس کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 124 اے کے تحت معاملہ درج کیا جاسکتا ہے ۔ آر بی آئی کا کہنا ہے کہ وہ اس قانون کا سختی سے نفاذ کرے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.