the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر/22جون(ایجنسی) جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سری گفوارہ میں جمعہ کی صبح سے جاری مسلح تصادم میں اب تک 4 ملٹینٹوں سمیت 6 افراد مارے جاچکے ہیں۔ مہلوکین میں ریاستی پولیس کا ایک اہلکار اور ایک عام شہری بھی شامل ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سری گفوارہ میں مسلح تصادم کے مقام پر مقامی لوگوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان جھڑپوں میں سیکورٹی فورس اہلکاروں سمیت قریب ایک درجن افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ انتظامیہ نے احتیاطی طور پر جنوبی کشمیر کے بیشتر حصوں اور ضلع سری نگر میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات معطل کردی ہیں۔

ریاستی



پولیس کے سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید کا کہنا ہے کہ جاری مسلح تصادم میں اب تک 4 ملٹینٹوں کو مارا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح تصادم کے دوران ریاستی پولیس کا ایک اہلکار بھی جاں بحق ہوا۔ ڈاکٹر وید کا مزید کہنا ہے کہ مارے گئے ملٹینٹ مبینہ طور پر اسلامک اسٹیٹ آف جموں وکشمیر سے وابستہ تھے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جس رہائشی مکان میں ملٹینٹ چھپے بیٹھے تھے، کا مالک محمد یوسف راتھر کراس فائرنگ کے دوران مارا گیا۔ انہوں نے بتایا "طرفین کے مابین ابتدائی فائرنگ میں مکان مالک محمد یوسف راتھر اور ان کی اہلیہ حفیظہ زخمی ہوئی"۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں کو علاج ومعالجہ کے لئے سب ضلع اسپتال بجبہاڑہ لے جایا گیا جہاں یوسف راتھر کو مردہ قرار دیا گیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.