the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اعتمادنیوز: 

حیدرآباد: بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ کے تحت پریس کالونی چمپا پیٹ میں 54لاکھ روپئے کی لاگت سے ہمہ مقصدی کمیونٹی ہال کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر بیرسٹر اویسی نے ہمراہ جناب جعفر حسین معراج رکن اسمبلی یاقوت پورہ،جنا ب مرزا رحمت بیگ قادری رکن کونسل مجلس، کارپوریٹر آئی ایس سدن شویتا مدھوکر ریڈی، کارپوریٹر سنتوش نگر محمد مظفر حسین، انچارج مجلس یاقوت پورہ جناب یاسر عرفات یوتھ لیڈر مجلس، موہن ریڈی ریٹائرڈ سائنس داں ڈی آر ڈی او کے علاوہ ابتدائی مجالس کے ذمہ داران اور مقامی عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ بیر سٹر اسدالدین اویسی ایم پی صدر مجلس نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ اصل حیدرآباد اس حصہ میں بستا ہے۔ حیدرآباد کا مطلب ہائی ٹیک سٹی نہیں حیدرآباد پرانا شہر ہے۔ یہی اصلی شہر ہے۔ یہاں پرلوگ بلالحاظ مذہب وملت رہتے ہیں اور اپنی زبانیں تلگو، اردو اور دکن بولتے ہیں۔ ہماری بولیاں اور ہماری غذائیں عادتیں دوسروں سے مختلف ہیں۔ اس لئے اس اصل حیدرآباد کا تحفظ کیا جائے۔ یہاں پر امن کو برقرار رکھا جائے۔ امن کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی کے سفر کو جاری رکھا جائے۔ مجلس کا مقصد یہی ہے کہ حیدرآباد کے اس حصہ کی بہتر ترقی ہو۔ بیرسٹر اویسی نے کہا کہ تقریبا ایک سال قبل مقامی عوام نے دارالسلام میں ملاقات کی تھی اور ایم پی فنڈس کے تحت ہمہ مقصدی کمیونٹی ہال کی تعمیر کامطالبہ کیاتھا۔ اس وقت رحمت بیگ کو اس کی تعمیر کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ اس وقت وہ ایم ایل سی بھی نہیں تھے۔ فوری طور پر کام شروع ہوا اور خوشی کی بات یہ ہے کہ آج ہم اس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کررہے ہیں۔ صدر مجلس نے بتایا کہ حکومت ہند نے کوویڈ کے دورمیں ایم پی فنڈس کو بند کردیاتھا۔ اب وہ فنڈس کو ریلیز کرر ہے ہیں تو بحیثیت رکن پارلیمنٹ ان کی ذمہ داری ہے کہ



وہ ترقیاتی کام کروائیں۔ مجلس یہ چاہتی ہے کہ ترقیاتی کاموں کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔ اس سلسلہ میں مقامی کارپوریٹر آئی ایس سدن نے بھی تعاون کیا۔ بیرسٹر اویسی نے کہا کہ مقامی عوام کی جانب سے یہ شکایت ہے کہ اس علاقے میں ترقیاتی کام نہیں کروائے گئے۔ان کی یہ بات صحیح ہے لیکن مقامی عوام کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ رابطہ میں رہیں اور کاموں کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کرتے رہیں۔ بحیثیت رکن پارلیمنٹ وہ خود اور مجلس کے رکن اسمبلی کی جانب سے یہ تیقن دیتے ہیں کہ ہر علاقے کی ترقی کے لئے کام کروائے جائیں گے۔ ہم سے کام لیا جائے۔ بیرسٹر اویسی نے کہا کہ لوگوں کا اختیار ہے کہ وہ ہمیں ووٹ دیں یا نہ دیں لیکن ہم کام کرتے ہیں گے۔ اسمبلی انتخابات میں عوام نے فیصلہ سنایا۔ مجلس کو کامیاب کیا۔ اس کے نتیجہ میں نئے رکن اسمبلی آج ہمارے درمیان ہیں۔ عوام سے درخواست ہے کہ وہ ان سے کام لیں اور خدمات حاصل کریں۔ مجلس تمام علاقوں میں کام کروائے گی۔ مقامی کارپوریٹر نے سڑکوں کی تعمیر کے سلسلہ میں توجہ دلائی ہے۔ نہ صرف سڑکیں بلکہ دیگر ترقیاتی کام بھی مجلس کروائے گی۔ بیرسٹراویسی نے مقامی عوام کے مطالبہ پر یہ اعلان کیا ہے۔وہ اس علاقہ میں کاموں کے لئے ایم پی فنڈس کے تحت 30لاکھ روپئے فراہم کریں گے۔ ان کاموں کی فہرست تیار کرکے حوالے کی جائے۔ بہت جلد مجلس کام شروع کروائے گی۔ صدر مجلس نے کہا کہ سینئر سٹیزنس بھون کی تعمیر کے لئے نمائندگی کی جارہی ہے۔وہ یہ چاہتے ہیں کہ ایک کروڑ روپئے کی لاگت سے بڑا سینئر سٹیزنس بھون تعمیر کیا جائے جو نہ صرف وسیع ہو بلکہ اس میں سہولتیں بھی دستیاب ہوں۔ بیر سٹر اویسی نے بتایا کہ ہمہ مقصد ی کمیونٹی ہال جو تعمیر کیاگیا ہے فی الحال یہ مقامی عوام کی سہولت کے لئے مختلف تقاریب کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مستقبل میں اس کے اوپر بھی ہال تعمیر کرکے کمیونٹی ہال کو اوپر منتقل کرکے نچلے حصہ میں سینئر سٹیزنس کے لئے ہال فراہم کیا جاسکتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.