the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
راست:

حیدرآباد:تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کےاقتدار میں آنے کےساتھ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے عوامی بہبود کے لئے چھ ضمانتوں پر عمل آوری کویقینی بنانے اقدامات کاآغازکیاتھا۔اوراب انہوں نے سوئٹزرلینڈ داووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کانفرنس کے پہلے دن تلنگانہ میں بھاری سرمایہ کاری لانے کے معاہدوں پر دستخط کیاہے۔ 
ٹی پی سی پی کےکارگزارصدراور جوبلی ہلز حلقہ کے انچارج محمد اظہر الدین نے کہا کہ اڈانی، گودریج، جے ایس ڈبلیو، گودی، ویب ورکس، ارازن جیسی کمپنیوں کے ساتھ تقریباً 37,870 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کے معاہدے تلنگانہ کے نوجوانوں کوروزگار فراہم کرنے کے لئےکافی فائدہ مند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے اسکل یونیورسٹی کے قیام کے لئے اڈانی کا آگے آنا تلنگانہ کے نوجوانوں کے لئے بہت مفید ہوگا۔ اقتدار میں آتے ہی چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ انتخابات میں وعدے کے مطابق نوجوانوں کے لئے روزگار پیدا کرنے کے لئے سرکاری اور نجی شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی جو کوشش کی جارہی ہے وہ قابل ستائش ہے۔
انہوں نے کہا کہ چھ میں سے دو ضمانتوں پر عمل درآمد ہو چکا ہے اور باقی چار ضمانتوں پر آئندہ دو ماہ میں عمل درآمد کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ عوام کے لئے منعقدکئے گئے عوامی حکمرانی پروگرام میں ایک کروڑ 20 لاکھ سے



زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ان سبھی کو کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا ہے۔اورچیف منسٹر ریونت ریڈی ہر مسئلہ کو حل کرنے کے لئے سخت محنت کررہے ہیں۔
اظہیرالدین نے کہاکہ اسی طرح ریونت ریڈی ہمیشہ تلنگانہ کی ترقی کے لئے کام کریں گی اور آنے والے پارلیمانی انتخابات میں سب سے زیادہ سیٹیں جیتیں گی۔انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی کی قیادت میں راہل گاندھی کو مرکز میں حمایت حاصل رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لئے متعارف کرائی گئی آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر اسکیم کو غیر معمولی ردعمل حاصل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ریاستیں اس پر عمل آوری کے لئے آگے آ رہی ہیں، یہ کانگریس پارٹی کے عزم کا ثبوت ہے کہ یہاں اس اسکیم کو خلوص نیت سے لایاجا رہا ہے۔ ساتھ ہی اظہرالدین نے کہا کہ حکومت کسانوں کے لئے مفت بجلی،  کاشتکاری کےلئے سرمایہ کاری کے لئے رعیتو بھروسہ، 200 یونٹ تک مفت بجلی کی عمل آوری کے لئے گروہا جیوتی، ہر غریب کے مالک ہونے کے خواب کو پورا کرنے کے لئے اندرمامکانات جیسی اسکیموں کوروبہ عمل لانے کے لئے تیزی سے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقلیتوں کی بہبود کے لئے کئی فلاحی اسکیمیں تیار کی گئی ہیں۔ انہوں نے اس بات کی ستائش کی کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں کانگریس حکومت ڈیڑھ ماہ کے اندر جمہوری طرز حکمرانی فراہم کر رہی ہے اور اسے تمام طبقات سے پذیرائی مل رہی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.