the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

جئے پور:کانگریس لیڈر سونیا گاندھی نے راجستھان سے راجیہ سبھا کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ آج سونیا اس عمل کو مکمل کرنے راجستھان کے صدرمقام جئے پور پہنچی۔سونیاگاندھی کے ہمراہ راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی بھی موجودتھے۔ اس کے علاوہ کانگریس قائدین اور حامیوں کی بھیڑ بھی ان کے ساتھ تھی۔واضح رہےکہ اس وقت سونیاگاندھی اتر پردیش کے رائے بریلی سے لوک سبھا کی رکن ہیں۔
سونیا کی نامزدگی کے بعد راجستھان کے سابق چیف منسٹراشوک گہلوت کا بیان آیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم کانگریس پارٹی کی جانب سے راجیہ سبھا امیدوار کے طور پر وزیر اعظم کے عہدے کوچھوڑنے والی شریمتی سونیا گاندھی جی کے اعلان کا تہہ دل سے خیرمقدم کرتے ہیں۔شریمتی سونیا گاندھی کا راجستھان سے گہرا تعلق ہے۔ جب شری راجیو گاندھی وزیر اعظم بنے تو سونیا جی ان کے ساتھ



قبائلی اکثریتی اضلاع کے دورے پر گئیں۔ راجستھان میں خشک سالی کے دوران، وزیر اعظم کے طور پر، راجیو جی نے 3 دن تک خشک سالی سے متاثرہ 9 اضلاع کا دورہ کیا، تب بھی سونیا جی ان کے ساتھ رہیں۔
گہلوت نے مزید کہاکہ میری پہلی میعاد کے دوران، جب مجھے چار بار شدیدخشک سالی کا سامنا کرنا پڑا، سونیا جی نے قحط سے متعلق امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے کئی بار کئی اضلاع کا دورہ کیا، جسے راجستھان کے لوگ ابھی تک نہیں بھولے ہیں۔ یو پی اے حکومت کے دوران، سونیا نے، این اے سی کی چیئرپرسن کے طور پر، راجستھان میں ریفائنری، میٹرو جیسے بڑے پروجیکٹوں کو لانے اور مرکز سے تعاون حاصل کرنے میں راجستھان کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہمیشہ پرزور وکالت کی۔ آج راجستھان سے راجیہ سبھا کے امیدوار کے طور پر ان کا اعلان پوری ریاست کے لیے خوشی کی بات ہے اور اس اعلان نے تمام پرانی یادیں تازہ کر دی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.