the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

سینئر سیاستدان اور سابق مرکزی وزیر سبرامنیم سوامی نے تنقید کی ہے کہ قطر میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کئے گئے بحریہ کے8 سابق ہندوستانی فوجیوں کو فلمی اداکار شاہ رخ خان کی مداخلت سے رہا کیا گیا اور نریندر مودی حکومت اس سلسلے میں ناکام رہی ہے۔ اس سلسلے میں سبرامنیم سوامی نے ایکس پر وزیر اعظم مودی کی پوسٹ کا جواب دیا۔وزیراعظم نے اپنے پوسٹ میں کہاہےکہ وہ آج قطر جا رہے ہیں۔
اگلے دو دنوں میں میں متحدہ عرب امارات اور قطر میں بہت سے پروگراموں میں شرکت کرنے جا رہا ہوں۔ اس دورے سے ان دونوں ممالک کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ وزیر اعظم مودی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ اپنے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات میں پہلا ہندو مندرکاافتتاح کرنےجا رہے ہیں۔
سبرامنیم سوامی نے وزیر اعظم کے پوسٹ کاجواب دیا۔انہوں نےکہاکہ مودی کو فلم اسٹار شاہ رخ خان کو اپنے ساتھ قطر لے جانا چاہیے تھا۔ کیونکہ ہندوستانی وزیر خارجہ



اور قومی سلامتی کے مشیر قطرکے شیخوں کو ہندوستانی بحریہ کے سابق فوجیوں کی رہائی پر راضی کرنے میں ناکام رہے۔ وزیر اعظم مودی نے شاہ رخ خان سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی درخواست کی۔ شاہ رخ کی مداخلت سے قطر نے ہندوستانی بحریہ کے سابق فوجیوں کو رہا کر دیا۔
واضح رہے کہ 2022 میں، قطری حکام نے جاسوسی کے الزام میں ہندوستانی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو حراست میں لیا تھا۔ ان میں کیپٹن نوتیج سنگھ گل، سوربھ وششٹھ، کمانڈر بیرندر کمار ورما، پورنیندو تیواری، سنجیو گپتا، امیت ناگپال، وشاکھاپٹنم سے سوگوناکر پاکالا، سیلر راگیش شامل ہیں۔ وہاں کی ابتدائی کورٹ نے مقدمے کی سماعت کی اور انہیں موت کی سزا سنائی۔
حکومت ہند نے سزا کی منسوخی کے لئے سفارتی کوششیں کیں۔ عدالت نے اپیل کی اجازت دے دی۔ عدالت نے اپیل کی سماعت کی اور 28 دسمبر 2023 کو سزائے موت کو سادہ قید میں تبدیل کر دیا۔ انہیں گزشتہ پیر کوہندوستانی وزارت خارجہ کی جانب سے سادہ قید پر اپیل کے بعد رہا کیا گیا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.