the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع: 

کچھ:گجرات کے کچھ ضلع کی ایک عدالت نے مبلغ اسلام مفتی سلمان ازہری کو نفرت انگیز تقریر کے مقدمے میں ضمانت دے دی۔ اظہری کے خلاف تین مقدمات درج ہیں۔ پہلی ایف آئی آر کے بعد انہیں گرفتار کیا گیاتھا۔مولانا سلمان ازہری کو ضلع کے سمکھیالی قصبے میں تقریباً دو ہفتے قبل ایک مذہبی پروگرام میں نفرت انگیز تقریر کے معاملے میں ضمانت ملی ہے۔
سمکھیالی پولیس کے سب انسپکٹر وشال پٹیل نے بتایا کہ بھاچاؤ جوڈیشل مجسٹریٹ (فرسٹ کلاس) وائی شرما نے مولانا کو ضمانت دے دی۔ پٹیل نے کہا کہ ضمانت ملنے کے بعد ازہری کو راجکوٹ سنٹرل جیل لے جایا گیا، جہاں سے اراولی پولیس انہیں نفرت انگیز تقریر کے تیسرے معاملے میں موڈاسا پولیس اسٹیشن میں درج کر کے حراست میں لے گی۔
8 فروری کو بھاچاؤ کی عدالت نےسلمان اظہری کو اتوار تک پولیس حراست میں بھیج دیا تھا۔ اتوار کو جب اظہری کو عدالت میں پیش کیا گیا تو ان کے وکیل نے ضمانت کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
31 جنوری کو



اظہری کے خلاف جوناگڑھ کے بی ڈویژن تھانہ علاقے میں مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ جس کے بعد 7 فروری کو اس کیس میں انہیں ضمانت مل گئی۔ اس معاملے میں انہیں 5 فروری کو ممبئی سے گرفتار کیا گیا تھا۔
جمعہ کو اسلامی مبلغ کے خلاف تیسرا مقدمہ درج کیا گیا۔ ان پر گزشتہ سال 24 دسمبر کو اراولی ضلع کے موڈاسا میں ایک کھلے میدان میں مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریر کرنے کا بھی الزام ہے۔
اظہری کے خلاف جوناگڑھ اور کچھ میں تعزیرات ہند (IPC) کی دفعہ 153B (مختلف مذہبی گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا) اور 505 (2) (فساد کے لئے سازگار بیانات دینا) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ان پر تعزیرات ہند کی دفعہ 153B اور 505(2) کے علاوہ 298 (جان بوجھ کر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے ارادے سے الفاظ بولنا) کے تحت چارج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل (پریوینشن آف ایٹروسیٹیز) ایکٹ سے متعلق دفعہ بھی لگائی گئی ہے۔الزام ہےکہ انہوں نے اپنی تقریر میں ایس سی برادری کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کیا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.