the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

نئی دہلی:دہلی کی ایک عدالت نے پیر کو شراب کے مبینہ گھوٹالہ میں گرفتار عام آدمی پارٹی کےسینئر لیڈر منیش سسودیا کو اپنی بھتیجی کی شادی میں شرکت کے لئے تین دن کی عبوری ضمانت دی ہے۔خصوصی جج ایم کے ناگپال نے سی بی آئی اور ای ڈی کے زیر تفتیش منی لانڈرنگ کے معاملات میں 13-15 فروری تک سسودیا کو راحت دی ہے۔
فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے، دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے سسودیا سے دریافت کیا کہ درخواست میں یہ کیوں کہا جا رہا ہے کہ سسودیا خاندان کے واحد مرد رکن ہیں، کیا رسم ادا کرنے کے لئے کوئی اور مرد موجود نہیں ہے۔
عدالت نے منیش سسودیا سے یہ بھی پوچھا کہ کیا وہ سول ڈریس پہنے ہوئے 5-6 پولیس افسران کی موجودگی میں شادی میں شرکت کے لئے تیار ہیں۔ سسودیا کے وکیل نے کہا کہ وہ پولیس کو اپنے ساتھ بھیج کر میرے



خاندان کی توہین نہ کریں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب وہ وزیر تھے تو پروٹوکول کے طور پر سیکیورٹی فراہم کی جاتی۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منیش سسودیا کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سخت مخالفت کی۔ ای ڈی نے کہا کہ سسودیا انتہائی بااثر ہیں، اگر معاشی جرائم کے ملزم لوگوں کو ایسی آزادی فراہم کی جاتی ہے تو یہ ایک غلط نظیر قائم کرے گا۔ ای ڈی نے کہا کہ سسودیا کو ایک دن کے لئے بغیر سیکورٹی کے جانے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ سی بی آئی نے سابق نائب وزیر اعلیٰ کو 26 فروری 2023 کو دہلی شراب گھوٹالہ پالیسی 2021-22 کی تشکیل اور نفاذ میں مبینہ بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ سی بی آئی کے ذریعہ ان کی گرفتاری کے بعد، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے انہیں منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں 9 مارچ کو تہاڑ جیل سے گرفتار کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.