the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

ممبئی:مہاراشٹر کے سابق چیف منسٹر اور کانگریس کے سابق رہنما اشوک چوہان نے آج بی جے پی میں شمولیت اختیارکرلی۔اشوک چوہان اور امر راجورکر نے بی جے پی کی رکنیت حاصل لی۔ اشوک چوہان نے منگل کو دوپہر 12.30 بجے بی جے پی کے ممبئی دفتر میں باضابطہ طور پر بھگوا پرچم تھاما۔ اس دوران مہاراشٹر بی جے پی کے ریاستی صدر چندر شیکھر باونکولے اورڈپٹی چیف منسٹر دیویندر فڑنویس نے انہیں باضابطہ طور پر پارٹی میں شامل کیا۔
امکان ہے کہ بی جے پی راجیہ سبھا میں اشوک چوہان کو موقع دے گی۔ دراصل، راجیہ سبھا انتخابات کے لئے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 فروری ہے۔ اس لئے یہ انٹری کسی بڑے لیڈر کی



موجودگی کے بجائے مہاراشٹر کے بی جے پی لیڈروں کی موجودگی میں ہوئی۔ اگر سیاسی ذرائع کی مانیں تو اشوک چوہان امیت شاہ کی موجودگی میں پارٹی میں داخل ہونا چاہتے تھے۔ تاہم اشوک چوہان آج پارٹی میں شامل ہو گئے۔
اشوک چوہان نے کل صبح اپنے ایم ایل اے کے عہدےسے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے کانگریس کی بنیادی رکنیت سےبھی استعفیٰ دے دیا۔ کل بات کرتے ہوئے چوہان نے کہا تھا کہ انہیں فیصلہ لینے میں دو دن لگیں گے۔ چونکہ راجیہ سبھا انتخابات کا عمل جاری ہے، وہ جلد ہی بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ دراصل بی جے پی مہاراشٹر سے تین لوگوں کو راجیہ سبھا بھیج سکتی ہے۔تذکرہ چل رہاہے کہ اشوک چوہان کو ان میں سے کسی ایک میں موقع ملے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.