the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

نئی دہلی:مرکزی حکومت پر ریاستوں کے ساتھ ناانصافی کاالزام لگاتے ہوئے دلی کےجنتر منتر پر کانگریس کااحتجاج جاری ہے۔ احتجاج کے دوران کرناٹک کے چیف منسٹرسدارامیا کہاکہ وہ مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست کے ساتھ مسلسل دھوکہ دہی کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد بنائے گئے 15ویں مالیاتی کمیشن میں ریاست کے ساتھ بڑی ناانصافی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ جنوبی ہندوستانی کی ریاستوں میں شمالی ہندوستانی ریاستوں کے مقابلے موثرطریقے سے آبادی پر کنٹرول کیاگیاہے۔ہمارا احتجاج یہ مطالبہ کرنا ہے کہ سونے کا انڈا دینے والی مرغی کو نہ مارا جائے اور دودھ دینے والی گائے کو نہ کاٹا جائے۔ہمیں شمالی ہند کی ریاستوں کو مزید گرانٹ دینے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ لیکن ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ ہماری ریاست کے ساتھ ناانصافی نہ کی جائے۔مرکزی حکومت کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ ہماری ریاست کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ کرناٹک دوسری سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی ریاست ہے۔چیف منسٹر نےاستفسار کیا کہ ہمارے ساتھ اس درجے کی ناانصافی کیوں ہو رہی ہے۔انہوں بتایاکہ 43ہزار کروڑ ہم کنڑاعوام ٹیکس ادا کرتے ہیں۔اس کا مطلب ہے کہ ہم جو 100 روپئے دیتے ہیں اس میں سے صرف 13 روپئے واپس آتے ہیں۔ اس سے بڑا ظلم اور کیا ہوگا؟ کیا ہمیں یہ ظلم برداشت کرنا چاہیے؟سدارامیانے کہاکہ 15ویں مالیاتی کمیشن کی وجہ سے ہم پر 62098 کروڑ روپئے کا غیر منصفانہ ٹیکس لگایا گیا ہے۔ کیا ہمیں



یہ سوال نہیں کرنا چاہیے؟ہم ان وجوہات کی بنا پر احتجاج کر رہے ہیں۔لیکن بی جے پی مسلسل جھوٹ بول کر اپنی غداری کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔
جیسے جیسے مرکزی بجٹ کا حجم بڑھتا گیا، ریاست کا ٹیکس حصہ بڑھنا چاہیے تھا۔ لیکن ہمیں یہ رقم بھی مختص نہیں کی گئی۔ مرکز کے اعداد و شمار یہ بتا رہے ہیں۔چیف منسٹر نے وضاحت کی کہ ریاست کا ٹیکس کاحصہ اور مرکزی گرانٹ کا حصہ ہر سال کے اعداد و شمار کے ساتھ پچھلے 10 سالوں سے رفتہ رفتہ کم ہورہا ہے۔مرکز کے بجٹ کا حجم دوگنا ہوگیا ہے۔ لیکن ریاست کا ٹیکس حصہ نصف سے بھی کم ہے۔ کیا یہ ناانصافی نہیں کہ ہمارا حصہ آدھے سے بھی کم ہے جہاں اسے دگنا کیا جائے؟جی ایس ٹی معاملے میں ابھی بھی ہماری ریاست کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہورہی ہے۔ مرکز کی مسلسل دھوکہ دہی کی وجہ سے ریاست کی ٹیکس وصولی کی شرح 15 فیصد سے کم ہوکر 9 فیصد ہوگئی ہے۔ یہ بہت بڑی کمی مرکز کے سوتیلے رویے اور دھوکہ دہی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ریاست سے منتخب بی جے پی ارکان پارلیمنٹ نے مودی کے سامنے گونگے کی طرح سر ہلانے کے علاوہ کبھی بھی ریاست کا حصہ نہیں مانگا۔
سدارامیانے کہاکہ انہوں نے اسمبلی اجلاس میں مرکزسے اصرار کیا۔اورانہوں نے یدی یورپا اور بومئی پر زور دیا کہ وہ مرکز کے سامنے ریاست کا دعویٰ پیش کریں۔لیکن دونوں خاموش رہے۔
انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارمن نےخصوصی گرانٹ کے طور پر 11495 کروڑروپئے دینے وعدہ کیاتھا۔لیکن مرکزی وزیر نے یہ رقم بھی نہیں دیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.