the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی اور تلنگانہ اسمبلی میں مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبرالدین اویسی نے جمعہ کو لندن کی بلند ترین خوبصورت عمارت لندن شارڈ کی بالائی منزل سے شہر کی ترقی کا تفصیلی مشاہدہ کیا ۔ ورلڈ اکنامک فورم کی کانفرنس میں شرکت کے لئے داوس جانے والے چیف منسٹر ریونت ریڈی  کانفرنس کے اختتام کے بعد حیدرآباد واپسی سے قبل لندن پہنچے جہاں انہوں نے مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبر اویسی کے ساتھ اس بلند ترین عمارت جو 309میٹر اونچی ہے اور 72منزل پر مشتمل ہے اس عمارت کے بالائی حصہ میں پہنچ کر انہوں نے پانی سے لبریز تھیمس ندی کا مشاہدہ کیا اور انہوں نے وہاں سے لندن اربن لے آوٹ کا بھی نظارہ کیا۔ بعدازاں چیف منسٹر نے تھیمس ریور گورننگ کونسل کے عہدیداروں کے ساتھ مشاورت کی اور شہر حیدرآباد کی موسی ندی کی صاف صفائی اور اسے اصلی حالت میں لانے سے متعلق حکومت کے منصوبے سے ان عہدیداروں کو واقف کروایا۔ انہوں نے موسی ریور فرنٹ پراجکٹ کی تکمیل میں تعاون کرنے کی خواہش کی ۔ اس موقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی نے تھیمس ندی کی نگہداشت اور وہاں کے ریور فرنٹ پراجکٹ کے ترقیاتی کاموں کی گورننگ کونسل کے عہدیداروں سے واقفیت حاصل کی۔ انہوں نے کورٹ آف لندن اتھارٹی کے عہدیداروں اور ماہرین کے ساتھ تقریبا 3گھنٹوں تک مختلف امور پر بات چیت کی ۔تھیمس ریور گورننگ کونسل کے کارپوریٹ افیرس ڈائرکٹر سیان فوسچر اور فورڈآف لندن اتھاریٹی کے ہیڈ راج کیحل لیوری نے چیف منسٹر کو کئی دہوں



سے تھیمس ندی اور اس کے ساحل کو دی گئی جامع ترقی کے کاموں کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ ان کاموں کے دوران درپیش مسائل ،چیالنجس اور اخراجات ، شراکت دار ادارے اور ندی کو خوبصورت بنانے کے لئے اختیارکردہ بہترین پالیسی سے بھی واقف کروایا گیا جس پر چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ2050کے مطابق اس پراجکٹ کو انجام دینے کے لئے وہ لندن کے عہدیداروں سے مشاورت کررہے ہیں۔ ندی کے ساحلی علاقہ کی ترقی کے ساتھ ساتھ ندی کے تحفظ کو بھی اولین ترجیح دی جائے گی جس پر فورڈ آف لندن اتھارٹی کے عہدیداروں نے چیف منسٹر کو تیقن دیا کہ حیدرآباد میں واقع موسی ندی کی صاف صفائی اور اسے اصلی حالت میں لانے کی ریاستی حکومت جو کوشش کررہی ہے اس کوشش کو ان کی مکمل مدد اور تعاون رہے گا۔ اس کے علاوہ اس پراجکٹ سے متعلق آوٹ لائن اور مختلف اداروں کی شراکت داری کے سلسلہ میں بھی اس اجلاس میں بات چیت کی گئی۔ ریاستی حکومت اور فورڈ آف لندن اتھارٹی نے اس پراجکٹ کی تکمیل تک مکمل تعاون کرنے کے لئے مستقبل میں مزید اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس اجلاس میں چیف منسٹر کے علاوہ چیف منسٹر کے پرنسپال سکریٹری شیشادری ،بلدی نظم ونسق اور شہری ترقیاتی کے پرنسپال سکریٹری داناکشور، چیف منسٹر کے اسپیشل سکریٹری بی اجیت ریڈی، ایج ایم ڈی اے کے جوائنٹ کمشنر اور موسی ریور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی مینیجنگ ڈائرکٹر امراپالی ، انوسٹمنٹ اینڈ پروموشن اسپیشل سکریٹری وشنووردھن ریڈی، موسی ریور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر وینکٹ رمنا بھی موجود تھے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.