the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

نئی دہلی :مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے شہریت ترمیمی قانون سی اے اے کو لے کر بڑا اعلان کیا ہے۔ امیت شاہ نے کہا ہے کہ انتخابات سے پہلے پورے ملک میں سی اے اے  لاگو کر دیا جائے گا۔ امیت شاہ نے کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ سی اے اے کسی بھی شخص کی شہریت نہیں چھینے گا۔ انہوں نے اپوزیشن پر مسلمانوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل سی اے اے کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ دسمبر میں بنگال کے اپنے دورے کے دوران شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ کوئی بھی سی اے اے کے نفاذ کو نہیں



روک سکتا۔
مرکزی وزیر داخلہ نے ای ٹی ناؤ گلوبل بزنس چوٹی کانفرنس 2024 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آرٹیکل 370 (آئین کا جس نے سابقہ ​​ریاست جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دیا تھا) کو منسوخ کر دیا ہے، اس لیے ہمیں یقین ہے کہ ملک کے لوگ بی جےپی کو 370اور این ڈی اے کو 400 سے زیادہ سیٹوں پر جیت یقینی بنا کر اپنا آشیرواد دیں گی۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ سیاسی مفاد اور ووٹ حاصل کرنے کے مقصد سے رام مندر کی پران پرتشٹھا نہیں کی گئی ۔ ہفتہ کوامت شاہ نے دعویٰ کیا کہ مرکز میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مسلسل تیسری بار این ڈی اے کی حکومت بنے گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.