the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اعتمادنیوز:

حیدرآباد: جناب اکبرالدین اویسی قائد مجلس مقننہ پارٹی وبانی صدر نشین سالار ملتؒ ایجوکیشنل ٹرسٹ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو اگر بے راہ روی سے بچانا ہے اور انہیں راہ راست پر لانا ہے تو اولیاء اور سرپرستوں کی ذمہ داری ہے کہ انہیں نمازوں کا پابند بنائیں۔ جن محلوں میں مساجد آباد ہیں ان محلوں میں رہنے والوں پر اللہ کی رحمت نازل ہورہی ہے۔ نماز اللہ سے رجوع ہونے کا بہترین ذریعہ ہے۔ نمازوں کی پابندی کرنے والوں کا ظاہری و باطنی حسن بڑھ جاتا ہے۔ قائد مجلس آج یہاں آیت گارڈن کنگس ایوینو کالونی بنڈلہ گوڑہ میں جلسہ معراج النبی ﷺ تقسیم اسناد وانعامات بضمن اختتام 40روزہ نماز شعور بیداری مہم سے خطاب کررہے تھے جس کی صدارت مولانا مفتی حافظ سید صغیر احمد نقشبندی شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ نے کی۔ اس موقع پر حبیب الدین سوداگر، محمد مبین رکن اسمبلی بہادر پورہ کے علاوہ مساجد کمیٹیوں کے ذمہ داران اور ایچ ایس ویلفیر سوسائٹی کنگس ایونیو کالونی کے ذمہ دار موجود تھے۔ جناب اکبرالدین اویسی نے نونہالوں اور نوجوانوں کو نماز کا پابند بنانے کے لئے شعور بیداری مہم چلانے والوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے نوجوانوں کو مشور ہ دیا کہ وہ دنیا و آخرت میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو نماز و دیگر عبادات کی پابندی کریں۔ قائد مجلس نے بتایا کہ ہمیں مساجد کو آباد رکھنا ہوگا۔ موجود ہ حالات میں مساجد اگر ہم آباد رکھیں گے تو ان کا تحفظ ممکن ہے۔ ویران مساجد پر اغیار کی نظریں ہیں۔ جناب اکبرالدین اویسی نے بتایا کہ رمضان المبارک کا عنقریب



آغاز ہوگا۔ اکثر ہم دیکھتے ہیں کہ رمضان میں مساجد آباد رہتی ہیں لیکن عید کے چاند کے ساتھ ہی مساجد میں صفوں کی کمی ہوجاتی ہے۔ اس رحجان کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ جس طرح ہم رمضان میں مساجد کا رخ کرتے ہیں عام دنوں میں بھی ہمیں اپنے آپ کو مساجد سے وابستہ رکھنا ہوگا۔ آزمائش اور پریشانیوں کے دور میں اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنا ضروری ہے۔ یہ کہا جاتا ہے کہ ہماری تعداد کم ہے۔ ہر دور میں ہماری تعداد کم تھی۔ جنگ بدر میں بھی تعد اد میں ہم کم تھے۔ صلیبی جنگوں میں بھی جنگوں میں کامیابی مل اور صلاح الدین ایوبی ؒ نے بیت المقدس کو فتح کیا تھا۔ تعداد میں کم رہنے کے باوجود ہم اس وقت اس لئے کامیاب تھے کیوں کہ ا س وقت ہمارا ایمان مضبوط تھا۔ جناب اکبرالدین اویسی نے وقت گزاری، سماجی برائیوں سے بچنے اور اسراف سے بچنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اللہ نے ہمیں ہدایت دی ہے کہ نکاح کو آسان بنائیں تاکہ زنا مشکل ہو لیکن ہم نکاح کو ہی مشکل بنادیا۔ انہوں نے علماء مشائخین سے خواہش کی کہ وہ نکاح مسجد میں کروانے کے لئے بھی مہم چلائیں۔ کیوں کہ دو تین دن کی شادی سے مالی بوجھ کااضافہ ہورہا ہے۔ خطیر رقم بے جا رسومات پر خرچ کی  جارہی ہیں۔ شادی خانے دو دن تین دن لینے سے یومیہ ہزاروں روپئے خرچ ہور ہے ہیں۔اس لئے ہمیں اس اسراف سے بچنے کی ضرورت ہے۔ رکن اسمبلی چندرائن گٹہ نے کہا کہ ہمیں مسلکی ومکتبی اختلافات سے اجتناب کرنے کی ضرورت ہے۔ موجودہ حالات میں کلمہ کی بنیاد پر اتحاد ضروری ہے۔ اگرہم متحد نہیں ہوں گے اور خانوں میں بنے ہوں گے تو پھر مصائب ومشکلات کا شکا ر ہوں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.