the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/26اپریل(ایجنسی) سپریم کورٹ نے بطور جج سینئر ایڈوکیٹ اندو ملہوترا کی تقرری کے وارنٹ پر روک لگانے سے آج انکار کر دیا۔ 
محکمہ انصاف نے محترمہ ملہوترا کی تقرری کا وارنٹ آج جاری کیا ہے۔ محترمہ ملہوترا وکیل سے براہ راست سپریم کورٹ کی جج بننے والی پہلی خاتون ہوں گی۔ ان کے کل حلف لینے کا امکان ہے۔ 
سینئر وکیل اندرا جے سنگھ نے اتراکھنڈ کے چیف جسٹس کے ایم جوزف کے نام کو مرکزی حکومت کی طرف سے واپس بھیجے جانے کے بعد عدالت سے درخواست کی تھی کہ وہ محترمہ ملہوترا کے تقرری وارنٹ پر روک لگا دے، لیکن عدالت عظمی نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔ 


start;">چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم كھانولكر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے محترمہ جے سنگھ کو کہا کہ اگر وہ اس سے غیر متفق ہیں تو درخواست دائر کر سکتی ہیں، جس پر عدالت مزید غور کرے گی۔ 

سینئر وکیل نے کہا کہ" ہم صرف عدلیہ کی آزادی کے لئے فکر مند ہیں"۔ انہوں نے دلیل دی کہ حکومت ججوں کی تقرری بھی اپنی مرضی سے کر رہی ہے۔ تاہم، سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ بار ایسو سی ایشن کے رکن کی تقرری پر روک لگانے کے لئے وکلاء کی طرف سے درخواست دائر کیا جانا ناقابل تصور ہے۔ 
عدالت نے محترمہ جے سنگھ سے پوچھا کہ كولیجيم نے ہائی کورٹوں میں تقرری کے لئے 35 ناموں کی سفارش کی تھی ، ان میں سے اگر پانچ نام منظور نہیں ہوئے تو کیا منظور ہونے والے دیگر30 افراد کی تقرری روک دی جانی چاہئے؟
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.