the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر ، 12 مئی (یو ا ین آئی) جنوبی کشمیر میں احتجاجیوں کی جانب سے ریل پٹریوں اور سگنل سسٹم کو پہنچائے گئے نقصان کی وجہ سے وادی میں ریل خدمات ہفتہ کو مسلسل تیسرے دن بھی معطل رہیں۔ وادی میں ریل خدمات تین دنوں کی معطلی کے بعد 9 مئی کو بحال کی گئی تھیں۔
ریلوے کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا ’ ریل پٹریوں اور سگنل سسٹم کی مرمت کا کام جاری ہے۔ جوں ہی یہ کام مکمل ہوگا ریل خدمات کو بحال کردیا جائے گا‘۔ انہوں نے بتایا ’جموں خطہ کے بانہال اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل خدمات کو اگلے احکامات تک کے لئے معطل رکھا گیا ہے‘۔
دریں اثنا وادی میں روزانہ کی بنیاد پر



ریل گاڑیوں کے ذریعے سفر کرنے والے ہزاروں مسافروں کو خدمات کی معطلی کی وجہ سے شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کشمیر میں ملک کے دوسرے حصوں کا سفر کرنے والے بیشتر لوگ جموں کے بانہال تک کا سفر ریل گاڑیوں کے ذریعے کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ مختلف اضلاع میں تعینات سرکاری اور نجی اداروں کے ملازم بھی اپنی کام کی جگہوں پر پہنچنے کے لئے ریل گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں۔ ایسے سینکڑوں مسافروں کو ہفتہ کی صبح ایک بار پھر ریلوے اسٹیشنوں سے مایوس ہوکر سڑک کا راستہ اختیار کرنا پڑا۔ ریل گاڑیوں کو کشمیر میں آمدورفت کا سستا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ 
جاری۔ یو این آئی۔ ظ ح بٹ۔ شا پ۔ 0846

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.