the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 17 مئی (یواین آئی) کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو حکومت بنانے کے لئے مدعو کرنے کے گورنر وجوبھائی والا کے فیصلے کو کانگریس صدر راہل گاندھی نے ’جمہوریت کی شکست‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واضح اکثریت نہیں ہونے کے باوجود حکومت بنانے کی بی جے پی لیڈروں کی ضد نے آئین کا مذاق اڑايا ہے۔
مسٹر گاندھی نے ٹويٹ کر کے کہا ’’کرناٹک میں واضح اکثریت نہ ہونے کے باوجوود بی جے پی لیڈروں کی حکومت بنانے کی غیر منطقی ضد کچھ اور نہیں بلکہ آئین کا مذاق ہے۔ آج صبح جب بی جے پی اپنی كھوكھلي جیت کا جشن منا رہی ہے تو ملک جمہوریت کی شکست پر ماتم کررہا ہو



گا‘‘۔
کانگریس نے گورنر کے اس فیصلے کو "جمہوریت کا قتل" قرار دیتے ہوئے ان پر الزام لگایا ہے کہ وہ بی جے پی کی کٹھ پتلی کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
قابل غور ہے کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو 104، کانگریس کو 78، جنتا دل (ایس) کو 37، بہوجن سماج پارٹی کو ایک اور آزاد کو دو نشستوں پر فتح حاصل ہوئی ہے۔
لیکن کانگریس اور جنتا دل (ایس) نے ہاتھ ملا کر حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا تھا۔ بی جے پی سب سے زیادہ نشستیں جیت کر سب سے بڑی واحد پارٹی کے طور پر سامنے آئی اور گورنر نے کل رات سب سے بڑی واحد پارٹی کے طور پر بی جے پی کو حکومت بنانے کے لئے مدعو کیا تھا۔
یو این آئی،اظ

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.