نئی دہلی، 10 اگست (ایجنسی) ترقی پسند اتحاد کی سربراہ اور کانگریس پارلیمنٹری بورڈ کی لیڈر سونیا گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈر نے رافیل طیارہ سودے کی جانچ کے مطالبے کے حق میں جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے احاطہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے قبل محترمہ گاندھی کی قیادت میں کانگریس کے سینیئر لیڈر اے کے انٹونی، راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد، لوک سبھا میں پارٹی کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے سمیت کئی سینیئر لیڈر پارلیمنٹ کے احاطہ میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے اکٹھے ہوئے اور رافیل سودے کی مشترکہ پارلیمانی سمیتی سے جانچ کروانے کے مطالبے کے حق میں احتجاج کیا۔