the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لکھنؤ/21جون(ایجنسی) اترپردیش کے لکھنئو میں الگ الگ مذہب والے جوڑے کی پاسپورٹ کی عرضی خارج کرنے اور انہیں مبینہ طور پر بے عزت کرنے والے پاسپورٹ افسر کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس معاملہ میں جانچ کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ اس معاملہ کا وزارت خارجہ کے سکریٹری ڈی ایم ملیئے نے بھی نوٹس لیتے ہوئے جلد ہی مناسب کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایک دوسرے افسر نے بتایا کہ متاثرہ جوڑے کو بدھ کو پاسپورٹ آفس بلایا گیا اور آج جمعرات کو ان کا پاسپورٹ بھی بنا دیا گیا ۔



"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">دراصل اس جوڑے نے شکایت کی تھی کہ پاسپورٹ افسر نے ان کی عرضی اس لئے خارج کردی کیونکہ وہ الگ الگ مذہب سے تھے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انس اور تنوی نے الزام لگایا کہ پاسپورٹ افسر نے بین مذاہب شادی کی وجہ سے انہیں شرمندہ کرتے ہوئے ان کی درخواست خارج کردی ۔ انس نے ساتھ ہی ساتھ یہ بھی بتایا کہ اس افسر نے انہیں اپنا مذہب تبدیل کرکے ہندو بننے کی بھی نصیحت کی ۔ جوڑے نے وزیر خارجہ سشما سوراج اور پی ایم او کو ٹویٹ کرکے اس کی معلومات دی اور اس معاملہ میں مداخلت کی اپیل کی ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.