the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کوئٹہ /اسلام آباد، 25 جولائی (ایجنسی) پاکستان کے کوئٹہ میں ووٹنگ کے دوران ایک پولنگ اسٹیشن کے قریب بدھ کو ہوئے دھماکے میں پانچ پولیس افسران سمیت کم از کم 28 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
مشرقی بائی پاس کے قریب پولنگ اسٹیشن کے باہر خودکش حملے کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک جبکہ30سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پاکستان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے نواح میں مشرقی بائی پاس پر پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکے میں 28 افرادہلاک جبکہ30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعہ کے بعد پولنگ کا



عمل روک دیا گیا ہے جب کہ سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، ترجمان سول اسپتال کا کہنا ہے کہ واقعہ میں 28 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ30 سے زائد زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ زخمیوں میں سے 10 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا، خودکش حملہ آور پولنگ اسٹیشن کے اندر گھسنا چاہتا تھا لیکن اس کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی تو اس نے باہر پولیس کی گاڑی کے قریب خود کو اڑالیا۔ مہلوکین میں میں ایس ایچ او تھانہ بھوسہ منڈی سمیت 5 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.