the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اسلام آباد/6جولائی(ایجنسی) پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال، ان کی بیٹی مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان تینوں کو ایون فیلڈ ریفرنس معاملہ میں یہ سزا سنائی گئی ہے۔ یہ فیصلہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نےسنایا ۔ احتساب عدالت نے نوازشریف پر 80 لاکھ پاؤنڈ اور مریم نواز پر 20 لاکھ پاؤنڈ کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے جب کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو سرکاری تحویل میں لینے کا بھی حکم دیاہے۔

فیصلہ سنائے جانے کے وقت یہ تینوں عدالت میں موجود نہیں تھے ۔ نواز شریف اور مریم نواز لندن میں ہیں ، جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر مانسہرہ میں ہیں ، جس کی وجہ سے تینوں عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

آپ کو لگتا ہے کہ #MeToo مہم انصاف حاصل کرنے کے لئے جنسی طور پر ہراساں متاثرین کی مدد کر رہا ہے

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.