the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر۔ ملک کی واحد مسلم اکثریتی ریاست جموں وکشمیر میں کسی ایک خاتون نے بھی محرم کے بغیر حج پر جانے کے لئے درخواست نہیں دی ہے۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ’نئی حج پالیسی کے تحت 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین کے حج پر جانے کے لئے محرم کے ساتھ ہونے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ ہمیں جو 32 ہزار 332 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ان میں کسی ایک خاتون نے بھی محرم کے بغیر حج پر جانے کی خواہش ظاہر نہیں کی ہے‘۔ مرکزی حج کمیٹی کے مطابق ملک بھر میں 1320 خواتین نے محرم کے بغیر حج پر جانے کے لئے درخواستیں دی ہیں‘۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے گذشتہ برس کے 31 دسمبر کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ میں اس موضوع پر بات کرتے ہوئے اقلیتی امور کی مرکزی وزارت سے کہا کہ امسال بغیر محرم کے حج پر جانے کی خواہشمند خواتین کو قرعہ اندازی سے مستثنیٰ قراردیکر حج پر جانے کی اجازت دے دی جانی چاہیے۔

ریاستی حج کمیٹی کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا ’ہمیں ایسی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے جس میں کسی خاتون نے بغیر محرم کے حج پر جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہو‘۔ تاہم ان کا کہنا تھا ’خواتین کی ایک بھاری تعداد نے محرم کے ساتھ حج پر جانے کے لئے درخواستیں دی ہیں‘۔ قابل ذکر ہے کہ سال 2014 ء میں سعودی عرب نے نئی حج پالیسی مرتب کی جس میں اعلان کیا گیا کہ 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین بغیر محرم حج کے لئے آسکتی ہیں۔ لیکن ایک شرط یہ رکھی گئی تھی کہ ایسی خواتین کو خواتین کے گروپ میں آنا پڑے گا۔

وزیر اعظم مودی کی قیادت والی بی جے پی سرکار نے گذشتہ برس نئی حج پالیسی کا اعلان



کرکے خواتین سے متعلق سعودی حکومت کے تین سال پرانے حکم کو اس میں شامل کرلیا۔ ریاستی حج کمیٹی کے ایگزیکٹو افسر نے بتایا کہ بیشتر ریاستوں کے لئے امسال دو امبارکیشن پوائنٹس الاٹ کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا ’ریاست کے عازمین حج کے لئے نئی دہلی دوسرا امبارکیشن پوائنٹ ہے۔ پیسوں کی بچت کے لئے ریاست کے عازمین حج نئی دہلی امبارکیشن پوائنٹ کا استعمال کرسکتے ہیں۔ سری نگر ائرپورٹ سے جانے والے عازمین کو 1 لاکھ 9 ہزار روپے جبکہ دہلی سے جانے والوں کو 73 ہزار روپے ادا کرنے پڑیں گے‘۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ دہلی امبارکیشن پوائنٹ کا انتخاب کرنے والے عازمین کو نئی دہلی از خود اپنے خرچے پر پہنچنا ہوگا۔ دریں اثنا ریاستی حج کمیٹی کے مطابق سال2018ء کے عازمین حج کی قرعہ اندازی حج کمیٹی آف اندیا کی جانب سے مقرر کردہ تاریخ یعنی 19جنوری2018ء کو دوپہر 12بجے کے بعد ہوگی۔

درخواست دہندگان اس سلسلے میں حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔منتخب شدہ عازمین کی فہرست اگلے روزمقامی اخباروں میں شائع کی جائے گی اور قرعہ اندازی کے فوراً بعد یہ فہرست ریاستی حج کمیٹی کے دفتر میں بھی دستیاب ہوگی۔ حج کمیٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حج کمیٹی نے 32332درخواستیں وصول کی ہیں، جن میں 30373جنرل زمرے اور1959اے کٹیگری کی درخواستیں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں مسلمانوں کی آبادی کے تناسب کے تعلق سے اس بار جموں وکشمیر کو 6163نشستیں دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست کو3610نشستوں کا اضافی کوٹا بھی دیا گیا ہے۔ مذکورہ عہدیدار نے مزید بتایا کہ 1959نشستیں اے زمرے کے عازمین کے لئے مخصوص رکھی گئی ہیں اور باقی 7814نشستیں تمام اضلاع میں مسلمانوں کی آبادی کے تناسب کی بنیاد پر تقسیم کی جائیں گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.