the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/25مئی(ایجنسی) فوج نے سری نگر کے ایک ہوٹل میں ہوئے واقعہ کے سلسلہ میں میجر لیتل گوگوئی کے خلاف "کورٹ آف انکوائری" کا حکم دیا ہے۔
آرمی چیف جنرل بپن راوت نے سری نگر میں آج کہاکہ تھا کہ میجر گوگوئی نے اگر کوئی غلطی کی ہے تو انہیں سخت سزا دی جائے گی جو اپنے آپ میں مثال ہوگی۔ جنرل راوت وادی میں سیکورٹی صورتحال کاجائزہ لینے کے لئے وہاں گئے ہوئے ہیں۔
ذرائع نے یہاں بتایا کہ فوج نے میجر گوگوئی کے خلاف "کورٹ آف انکوائری" کا حکم دے دیا ہے۔ رپورٹوں کے



مطابق یہ الزام ہے کہ گزشتہ بدھ کو سری نگر کے ایک ہوٹل میں میجر گوگوئی کی ہوٹل کے اسٹاف کے ساتھ تکرار ہوئی تھی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ایک ڈرائیور اور ایک مقامی لڑکی بھی تھی۔ لڑکی کے فوج کے افسر سے ہوٹل میں ملاقات کرنے آنے کی بات پھیلنے پر مقامی سطح پر اس پر کچھ تنازعہ پیدا ہوگیا تھا جس پر پولیس بلا لی گئی تھی ۔ پولیس نے اس وقت انہیں پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا تھا۔

میجر گوگوئی گزشتہ اپریل میں اس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب انہوں نے سری نگر لوک سبھا سیٹ کے لئے ہوئے ضمنی الیکشن کے دوران بڈگام میں سلامتی دستوں اور پولنگ پارٹی کے اراکین کو پتھر بازوں س یبچانے کے لئے پتھراو کررہے ایک مقامی نوجوان کو ڈھالر بناکر اپنی جیپ کے بونٹ پر باندھا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.