the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اتر پردیش کے کشی نگر میں ہوئے حادثے پر آج گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر كووند نے ٹویٹ کیا ’’ کشی نگر ( اتر پردیش) میں معصوم بچوں کو لے جا رہی بس حادثے کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا ہے۔ میری تعزیت اور دعائیں سوگوار کنبوں اور زخمی افراد خاص طور پر بچوں کے ساتھ ہے‘‘۔
مسٹر مودی نے کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تیاری میں مشغول بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان اور امیدواروں سے ’نمو



ایپ‘ کے ذریعےگفتگو کرتے ہوئے کشی نگر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’اس حادثے کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا۔ متاثرہ خاندانوں کے تیئں میری تعزیت۔ مجھے امید ہے یوپی حکومت اور ریلوے انتظامہ اس حادثے کی تحقیقات کرائے گی‘‘۔
واضح رہے کہ کشی نگر کے بشن پورا علاقے میں آج صبح ایک اسکول بس بغیر گارڈ والے ریلوے گراسنگ پر ٹرین سے ٹکرانے کی وجہ سے ڈرائیور سمیت 13 بچے ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئے جس میں تین کی حالت تشویشناک ہے۔
یو این آئی۔ شا پ۔ 1108
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.