the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
شري هری كوٹا ،17 ستمبر (ایجنسی) ہندوستانی خلائی ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے اپنی ایک مہم میں متعدد سیٹلائٹس کو الگ الگ مدار میں کامیابی کے ساتھ قائم کرکے ایک شاندار ریکارڈ بنایا ہے۔اسرو نےے اب تک 28 ممالک کے کل 239 سیٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ اپنے مدار میں نصب کیا ہے جس میں 100 سے زائد سیٹلائٹس نصب کرنے کا عالمی ریکارڈ بھی شامل ہے۔
اسرو نے ایک بار پھر اپنی تکنیکی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتوار کی شب اپنے تجارتی مشن کے تحت قطبی سیٹلائٹ لانچ وہیکل پی ایس ایل وی سی 42 کے ذریعے برطانیہ کے دو سیٹلائٹ کاکامیاب لانچ کیا۔
اسرو نے اپنی اس مہم کے ذریعے مسابقتی خلائی کاروبار میں ہندوستان کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
اسرو نے 33 گھنٹے تک جاری الٹی گنتی کے بعد اتوار کی شب 10:08 بجے شري هری كوٹا کے ستیش دھون خلائی مرکز کے پہلے لانچ پیڈ سے پی ایس ایل وی سی 42 کا



لانچ کیا۔ اس مشن میں زمین کاجائزہ لینے والے دو سیٹلائٹ 'نووا ایس آر ' اور 'ایس1-4' کو خلا میں نصب کیا گیا، دونوں کا مجموعی وزن 889 کلو گرام ہے۔ انہیں برطانیہ کی کمپنی سرے سیٹلائٹ ٹ ٹکنالوجیز لمیٹڈ نے تیار کیا ہے۔ ان کی لانچنگ سے جنگلات کے سروے، سیلاب اور دیگر آفات کی نگرانی میں مدد ملے گی۔ اس لانچ کے ذریعے ملک میں ہی تیار کئے گئے پی ایس ایل وی راکٹ پر اعتماد اور بڑھ گیا ہے۔

پروجیکشن کے 17 منٹ کے بعد لانچ وہیکل نے دونوں سیٹلائٹس کو اپنے مدارمیں کامیابی سے نصب کر دیا. یہ سیٹلائٹ چار سطح کی لانچنگ وہیکل سے الگ ہونے کے بعد 583 کلومیٹر کی سولار اسٹیٹک مدار میں خط استوا کے 97.806 176 جھکاؤ پر نصب کئے گئے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے پی ایس ایل وی سی 42 کی کامیاب لانچنگ پر اسرو کے سائنسدانوں کو مبارک باد دی ہے۔مسٹر مودی نے ٹوئٹ کیا"ہمارے خلائی سائنسدانوں کو مبارکباد۔ اسرو نے پی ایس ایل وی سی 42 کا کامیاب لانچ کیا۔ برطانیہ کے دو سیٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ اپنے مدار میں نصب کیا اور مسابقتی خلائی کاروبار میں ہندوستان کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا-
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.