the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ،22جنوری (ایجنسی)کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی)کےلیڈر اوروزیرقانون روی شنکر پرساد کےان الزامات کو منگل کو پوری طرح سے بے بنیاد بتاکہ لندن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم )سے متعلق پریس کانفرنس کا اہتمام کانگریس نے کیاتھا اورواضح کیاکہ وہ اس میں ذاتی حیثیت سے شامل ہوئے تھے ۔
مسٹر سبل نے منگل کو یہاں صحافیوں سے کہاکہ وہ لندن ذاتی دورے پر گئے تھے اور اسی دوران ای وی ایم پر ہوئی پریس کانفرنس کے کنوینر اور انڈین جرنلسٹ ایسو سی ایشن لندن (یوروپ )کے صدر آشیش رے نے انھیں یہ کہتے ہوئے پریس کانفرنس میں شامل ہونے کے لیے میل بھیجا تھا کہ اس پریس کانفرنس میں وہ بہت بڑا انکشاف کرنے والے ہیں ۔انھوں نے واضح کیاکہ کانگریس کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔

مسٹر روی شنکر نے آج الزام لگایاتھا کہ انتخابی کمیشن آئینی ادارہ ہے اور کانگریس منظم طریقہ سے اسے بدنام کرنے میں لگی ہے ۔انھوں نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ لندن میں پریس



کانفرنس کا انعقاد کرنے والے آشیش رے کانگریس سے منسلک ہیں اور وہ نیشنل ہیرالڈ کے لیے پیسے کا انتظام بھی کرتے ہیں ۔


مسٹر سبل نے کہاکہ ای وی ایم سے جڑا معاملہ سیاسی نہیں بلکہ آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کاہے ۔اس معاملہ کو کسی سیاسی پارٹی سے جوڑ کر نہیں دیکھا جانا چاہئے ۔انھوں نے کہاکہ اگر کوئی ای وی ایم مشینوں کو ہیک کرنے کا دعوی کرتاہے تو اس کی جانچ ہونی چاہئے اور اس سلسلہ میں دوسرے لوگوں پر الزام نہیں لگایاجاناچاہئے ۔ہیکنگ کا دعوی کرنے والے شخص نے جو دیگر الزامات بھی لگائے ہیں انکی بھی جانچ ہونی چاہئے اور اگر اسکی بات غلط ثابت ہوتی ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے ۔ 

لندن میں منعقد اسی پریس کانفرنس میں دعوی کیاگیاتھا کہ ای وی ایم مشینوں سے چھیڑ چھاڑ کی جاسکتی ہے ۔مسٹر سبل کے اس بیان پر بی جے پی نے کانگریس کو کٹہرے میں کھڑا کیاتھا جس کے بعد کانگریس نے مسٹر سبل کے اس بیان سے خود کو الگ کرلیاہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.