the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/17اپریل(ایجنسی)  حکومت کی ہدایت کے بعد، گوگل اور ایپل نے اپنے ایپ اسٹور سے ٹک ٹاک ایپ کو ہٹادیا ہے،  مطلب اب کوئی بھی گوگل پلے اسٹور سے ٹک ٹاک ایپ کو ڈاؤن لوڈ نہیں کر پائے گا۔ ٹک ٹاک پر پابندی لگنے سے ٹک ٹاک یوزرس مایوس ہیں تو کئی سوشل میڈیا پر اس کا جم کر مذاق اڑا رہے ہیں۔

ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد اسے لیکر سوشل میڈیا پر کئی میم شیئر ہو رہے ہیں۔ ایک ٹویٹر یوزر نے ایک ویڈیو شیئر کیا اور لکھا کہ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد حکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی لگائی۔

ٹک ٹاک موبائل ایپ دراصل ویڈیو بنانے کا ایک ایپ ہے جسے نوجوانوں میں کافی مقبولیت ملی ہے اورملک میں 104 ملین صارفین اس کا استعمال کررہے ہیں۔ ٹک ٹاک کی وباءان دنوں نوجوانوں میں پھیل رہی ہے۔ ٹک ٹاک کے ویڈیوز دیکھنے والوں کے ساتھ اس پرویڈیوزاپ لوڈ کرنے کا جنون بھی نوجوان نسل میں بڑھتا جارہا ہے۔ دو دن پہلے ہی ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی تھی ۔

واضح رہے کہ مدراس ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے ایک معاملہ کی سماعت کے دوران یہ ہدایت دی ۔جسٹس سندرنے کہا تھا کہ ٹک ٹاک پرغیراخلاقی اورغیرمہذب ویڈیوزپیش کئے جا رہے ہیں۔ کورٹ نے بتایا کہ انڈونیشیا اوربنگلہ دیش جیسے ممالک میں ٹک ٹاک پر پہلے سے ہی پابندی ہے اوروہیں امریکہ نے چلڈرن آن لائن پرائیویسی ایکٹ منظورکرلیا ہے۔


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.