the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کانپور۔ اترپردیش کی صنعتی راجدھانی کانپور میں 96 کروڑ روپے کے پرانے نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔ اس سلسلہ میں کچھ بڑے کاروباریوں سمیت 16 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ (مغربی) انوراگ آریہ نے آج یہاں بتایا کہ پولیس کی کرائم برانچ نے سوروپ نگر ، گوماٹی، جنرل گنج میں واقع تاجروں کے کاروباری اداروں پر پے در پے چھاپے مارکر بند ہو چکے ایک ہزار اور پانچ سو کے نوٹوں کی تقریباً 96 کروڑ کی کرنسی برآمد کی ۔ اس سلسلہ میں 16 لوگوں کو حراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے ۔

مسٹر آریہ نے بتایا کہ ان نوٹوں کو حوالہ کے ذریعہ یا دیگر ذرائع سے معمولی رقم دے کر بدلنے کا منصوبہ تھا۔



انہوں نے بتایا کہ پہلے موہت اور سنتوش نامی دو افراد کو پکڑا گیا۔ ان سے پوچھ تاچھ کی بنیاد پر بلڈر اور کپڑا کی تجارت کرنے والے آنند کھتری ، موہت کے علاوہ پروفیسر سنتوش سمیت 16 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ آنند کھتری کے یہاں  سب سے زیادہ پرانے نوٹ برآمد کئے گئے۔

گرفتار شدہ افراد میں سے دو کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔ کانپور میں نوٹ بندی کے بعد اب تک کی سب سے بڑی تعداد میں پرانے نوٹ برآمد کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چھاپے کے دوران ان کے علاوہ پولیس سپرنٹنڈنٹ (مشرق) ڈاکٹر گورو گرور اور دیگر افسران شامل تھے۔ چھاپے میں ملے نوٹوں کی گنتی کا کام ابھی بھی جاری ہے۔ پکڑے گئے لوگوں سے تفتیش جاری ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.