the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com


اسرائیل کی ایک جیل میں زیرحراست  33  سالہ فلسطینی اسیر محمد فہیم فریحات کی بیس روز قبل جیل ہی میں ٹانگ ٹوٹ گئی تھی، لیکن جیل انتظامیہ اس کا علاج کرانے میں دانستہ غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ٹانگ سے معذور ہونے والے فلسطینی کے اہل خانہ نے بتایا کہ بیس روز سے فہیم فریحات جیل میں نہایت تکیلف میں ہے۔ جیل حکام سے جب بھی رابطہ کیا جاتا ہے تو ان کی جانب سے ٹال مٹول کی شکل میں جواب سامنے آتا ہے۔ جس دن کسی حادثے کے باعث جیل میں ٹانگ ٹوٹی تو اسے الرملہ کے اسپتال میں لے جایا گیا تھا۔ وہاں سے واپسی کے بعد بیس دن گذرچکے ہیں اس کےعلاج معالجے کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔

اسیر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے ٹوٹی ٹانگ جوڑنے کے لیے اس پر پلستر کرنے کا مشورہ دیا تھا لیکن صہیونی جیلروں اور سیکیورٹی حکام کی ملی بھگت سے قیدی کو کسی قسم کےعلاج کے بغیر بے یارو مدد گار چھوڑ دیا گیا ہے۔ وہ سخت تکلیف کے باعث بیٹھ بھی نہیں سکتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

اتر پردیش میں کیا یہ شہروں کے نام تبدیل کرنا درست ہے اللہ آباد اور فیض آباد سے پرايگراج اور ایودھیا

ہاں
نہیں
بالکل نہیں
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.