the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ مسلمانوں کے یوگا کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی یوگا دن پر مسلمان یوگا کر سکتے ہیں، لیکن اس میں کسی قسم کی پوجا کو شامل نہیں کیا جانا چاہئے۔ نیوز 18 سے بات چیت میں انہوں نے کہا، "یوگا بہترین چیز ہے اور اس پر عمل کیا جانا چاہئے۔ لیکن یوگا اتسو کے دوران مسلمانوں کو کسی بھی قسم کی پوجا سے بچنا چاہئے۔

خبروں کے مطابق لکھنؤ کے رمابائی امبیڈکر میدان میں 21 جون کو ہونے



والے یوگا دن کی تقریب میں 50 ہزار لوگ يوگ کرنے والے ہیں۔ ان میں 300 مسلم خواتین اور مرد شامل ہیں۔ اس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی اور یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود رہیں گے۔ مولانا نے یہ بھی کہا کہ اگر انہیں تقریب کی دعوت ملتی ہے وہ بھی یوگا کرنے کی سوچ رہے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور یوپی سی ایم نے 14 مئی کو تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔ شہر کے مختلف پارکوں میں ایل ای ڈی اسکرین لگائے جائیں گے تاکہ شہر کے عام شہری بھی اس پروگرام کا حصہ بن سکیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.