the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com


 فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں مجلس قانون ساز نے پیر کے روز ہوئے اجلاس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے دو ارب ساٹھ کروڑ ڈالرکے فنڈز کی منظوری دی۔ قبل ازیں وزارت برائے منصوبہ بندی کی جانب سے فنڈز کی منظوری دی گئی تھی، جسے حتمی طور پر فلسطینی کابینہ نے پارلیمنٹ میں پیش کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے بتایا کہ وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی منظوری سے قبل اس پر وزارت برائے اقتصادی امور اور بجٹ کمیٹی بھی غور کرچکی ہے۔ موجودہ حالات میں  اس ترقیاتی منصوبے پر عمل درآمد ممکن ہے لیکن اس کے لیے ہمیں بیرونی امداد کی بھی ضرورت پیش آئے گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ اور دستور ساز کونسل کی مالیاتی کمیٹی کے رکن جمال نصار نے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایک رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہرمیں تعمیرو ترقی کے منصوبے عوام کی بنیادی ضروریات کا حصہ ہیں، انہیں ہر صورت میں مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو چار مختلف سیکٹر میں تقسیم کیا گیا ہے۔ان میں پیداواری سیکٹر، سوشل سیکٹر، امن وامان اور گڈ گورننس اور انفرااسٹرکچر شامل ہیں۔ یہ ترقیاتی منصوبے 2014,2015,  ء اور 2016 ء تک جاری رہیں گے۔ ان تین برسوں میں مجموعی طور پر  940  ترقیاتی منصوبوں پر دو ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کی رقم صرف کی جائے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

اتر پردیش میں کیا یہ شہروں کے نام تبدیل کرنا درست ہے اللہ آباد اور فیض آباد سے پرايگراج اور ایودھیا

ہاں
نہیں
بالکل نہیں
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.