the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

قابض صہیونی فوج نے فلسطینی شہرغزہ کی پٹی کے وسط میں جحر الدیک کے مقام پر دو راکٹ حملے کیے ہیں ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی توپخانے سے داغے گئے دو گولے گذشتہ شام وسطی غزہ میں جحرالدیک کے مقام پر آبادی کے اندر گرے تاہم ان میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ یہ گولے اس وقت گرے جب شہرمیں موسلادھار بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری جاری تھی۔

خیال رہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں بلا اشتعال گولہ باری نومبر 2012ء میں طے پائے سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزی قرار دی جا رہی ہے۔ یہ معاہدہ فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیل کے درمیان مصری حکومت کے توسط سے کیا گیا تھا۔ معاہدے سے قبل اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر ایک ہفتے تک جاری رہنے والے حملوں میں 13 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی کردیے تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کون جیتے گا ایشیا کپ 2018 ٹرافی

انڈیا
پاکستان
بنگلہ دیش
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.