the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

حیدرآباد۔13۔دسمبر (اعتماد نیوز)ریاستی کانگریس امور کے انچارج ڈگ وجئے سنگھ نے آج کہا کہ علیحدہ ریاست کی تشکیل کے بعد سیما آندھرا کے عوام کے تحفظ کی ذمہ داری کانگریس کارکنوں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند امور کے علاوہ تما امور تلنگانہ حکومت کے ہاتھ میں ہی رہینگے۔انہوں نے آج گاندھی بھون میں منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے مسودہ بل پر کوئی بھی اپنے رائے کو پیش کر سکتے ہیں۔انہوں نے بل کے اسمبلی میں پیشی کے سلسلہ میں کہا کہ بل پر اسمبلی میں صرف مباحث ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی تقسیم کے بعد دونوں علاقوں کی ترقی کے لئے حکومت پابند ہے۔انہوں نے پولا ورم پراجکٹ کے تعلق سے کہا کہ پولاورم پراجکٹ کے تکمیل کی ذمہ داری مرکزی حکومت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف دس سال تک ہی حیدرآباد مشترکہ دار الحکومت رہیگا۔ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ وہ اندرو پندرہ یوم وشاکھا پٹنم کا دورہ کرینگے۔انہوں نے تلگو دیشم اور وائی ایس آر کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں جماعتوں نے اپنے وعدہ سے مکر گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ اپنے وعدہ کو پورا کی ہے۔ 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

اتر پردیش میں کیا یہ شہروں کے نام تبدیل کرنا درست ہے اللہ آباد اور فیض آباد سے پرايگراج اور ایودھیا

ہاں
نہیں
بالکل نہیں
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.