the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com




سعودی عرب کی ایک فوجداری عدالت نے سعودی شہری کو تین ماہ قید کے علاوہ 80 کوڑوں کی سزا اور 10000 ہزار سعودی ریال کا جرمانہ کیا ہے۔ سعودی شہری پر الزام تھا کہ اس نے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرتے ہوئے کویتی گلوکارہ شمس کی شہرت کو نقصان پہنچایا ہے۔ سعودی شہری نے فیس بک اور ٹوئٹر پر گلوکارہ کیخلاف توہین آمیز الزامات عاید کیے تھے۔

سزا پانے والا سعودی شہری ان دنوں اس مقدمے کے حوالے سے ضمانت پر ہے، اسے حق ہے کہ اس سزا کے خلاف اپیل دائر کر سکے۔ دوسری جناب کویتی گلوکارہ کے وکیل کا کہنا کہ اس کی موکلہ بھی اس سزا پر مطمئن نہیں ہے اس لیے وہ بھی سعودی شہری کی سزا میں اضافہ کرانے کیلیے اپیل دائر کریں گی۔

گلوکارہ شمس کے مطابق وہ شہرت کو نقصان پہنچانے پر سعودی شہری کیخلاف الگ سے بھی مقدمہ دائر کرے گی۔ نیز سوشل میڈیا پر سعودی شہری احلم کے دو مداحوں کو بھی کٹہرے میں لائے گی۔ واضح رہے انہوں نے سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے گلوکارہ پر الزام عاید کیا تھا کہ گلوکارہ حرام کاری میں ملوث ہے۔ شمس کا دعوی ہے ان لوگوں ایک گروپ کو اسے قتل پر ابھارا ہے۔

سعودی عدالت میں چلائے جانے والے اس مقدمے کے دوران احلم شمس کے بارے میں اپنے دعووں کو ثابت نہیں کرسکا۔ اس وجہ سے عدالت نے اسے سزا سنا دی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

اتر پردیش میں کیا یہ شہروں کے نام تبدیل کرنا درست ہے اللہ آباد اور فیض آباد سے پرايگراج اور ایودھیا

ہاں
نہیں
بالکل نہیں
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.