the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com


 فلسطین میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت کی بیت المقدس میں قائم شہری حکومت نے مقدس شہر میں الشیخ جراح کے مقام پر ایک یہودی مذہبیی اسکول [مدرسے] کے قیام کی تیاری کر رہی ہے۔

وادی حلوہ ۔ سلوان مرکزاطلاعات فلسطین کے محقق محمود قراعین نے بتایا کہ بدھ کے روز صہیونی ضلعی حکومت اور تعمیرو مرمت کمیٹی کا ایک اجلاس ہوا جس میں الشیخ جراح کے مقام پر چار ایکڑ کے رقبے پر یہودی اسکول کے قیام پرغور کیا گیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اجلاس میں طے پایا کہ مذہبی مدرسے کے لیے سات منزلہ عمارت تعمیر کی جائے گی جس چار منزلیں زیرزمین ہوں گی۔

فلسطینی دانشورنے بتایا کہ شیخ جراح میں جس زمین کے ٹکڑے پر یہودی مذہبی اسکول کے قیام کی اسکیم تیار کی جا رہی ہے وہ سنہ  1980 ء میں  قبضے میں لیا گیا تھا۔ اسرائیل نے فلسطین سے جبری بے دخل کرنے کے بعد فلسطینیوں کو املاک متروکہ کے عنوان سے ایک جعلی قانون کی آڑ میں قبضے میں لینا شروع کررکھا ہے۔ یہ زمین بھی اسی قانون کی آڑ میں ہتھیائی گئی تھی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ بھارت لندن سے وجے مالیا کی حوالگی میں کامیاب ہو جائے گا؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.