the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

 حیدرآباد ۔ 31 دسمبر (اعتماد نیوز) میئر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن محمدماجدحسین نے بتایا کہ یکم جون2013سے برتھ سرٹیفکیٹس کی مفت اجرائی کا کام شروع کیا گیا ہے تاحال50ہزار سرٹیفکیٹس گھروں تک پہنچائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکس میں اضافہ نہیں کیا گیا اور بلدیہ کی آمدنی میں اضافہ کے متبادل انتظامات کئے گئے جس سے غریبوں پر بوجھ عائد نہیں ہوا۔ محمدماجد حسین نے بتایا کہ 23کروڑ روپئے کی لاگت سے شہر کے مسالخ کو عصری بنایا جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ راجیویووا کرنالو اسکیم کے تحت6749 امیدواروں کو تربیت دی گئی اور2777 افراد کو روزگار فراہم کیا گیا۔ اس سال1206سیلف ہیلپ گروپ تشکیل دیئے گئے ہیں۔ بلدیہ میں جملہ40ہزار75گروپس ہیں۔ محمدماجد حسین نے بتایا کہ جاریہ سال جی ایچ ایم سی کو سیاحت میں بہتر شہری انتظامیہ کا صدرجمہوریہ کے ہاتھوں ایوارڈ حاصل ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ بلدیہ کی جانب سے سلم علاقوں کی ترقی ‘ خواتین کی بہبود سے متعلق اسکیموں پر کروڑہا روپئے خرچ کئے جارہے ہیں۔ میئر نے بتایا کہ 18نائٹ شلٹرس قائم کئے گئے ہیں لیکن اس میں صرف600لوگ ہی رات کے وقت قیام کررہے ہیں اس سلسلہ میں مزید اقدامات کئے جائیں گے۔میئر نے بتایا کہ شہر میں صفائی اور گرینری کے فروغ کے لئے مزید موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ بھارت لندن سے وجے مالیا کی حوالگی میں کامیاب ہو جائے گا؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.