the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

حیدرآباد۔3۔جنوری (اعتماد نیوز)آج اسمبلی اجلاس کو بغیر کسی کاروائی کے دو مرتبہ مسلسل التوا کے بعد کل تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی وائی ایس آر کانگریس کے ارکان نے متحدہ آندطرا پردیش کے لئے قرار داد پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔جسے اسپیکر اسمبلی این موہر نے اس مطالبہ کو مسترد کر دیا۔ ابتدا میں آدھے گھنٹے کے لئے ملتوی کر دیاگیا۔ اسکے بعد اجلاس کی کاروائی کا آغاز ہوا ۔ جس میں سیما آندھرا کے ارکان نے مسلسل خلل ڈالنے کی کوشش کی۔ اسکے بعد اجلاس کو ایک گھنٹے کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔ اسکے بعد اجلاس کا دوبارہ آغاز ہونے کے باوجود سیما آندھرا کے ارکان اسمبلی کے اسی رویہ پر اسپیکر نے اسمبلی اجلاس کو کل تک کے ملتوی کر دیا ۔چنانچہ قانون ساز کونسل میں بھی یہی حال جاری رہا۔ ایک مرتبہ ارکان کے شور و غل کے بعد اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا بعد میں اسکے آغاز پر شور و غل میں کوئی کمی نہ ہونے پر قانون ساز کو نسل کو بھی کل تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ بھارت لندن سے وجے مالیا کی حوالگی میں کامیاب ہو جائے گا؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.