the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/جے پور، 11دسمبر (یو این آئی) مسلمانوں میں لازمی اعلی تعلیم پر زور دیتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری اورجامعۃالہدایہ جے پور کے سربراہ مولانا فضل الرحیم مجددی نے کہا کہ سماج کو سب سے زیادہ توجہ لازمی طور پر اعلی تعلیم اور صحت پر دینا چاہئے۔ یہ بات انہوں نے کریسنٹ پبلک اسکول اور امام ربانی مڈل اسکول کے
سالانہ پرو گرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اعلی تعلیم پر جو سماج جتناز ور دے گا اور پیسہ خرچ کرے گا اس سماج کے بچے اتنے ہی ہو نہار ہوں گے اور وہ سماج اتنا ہی آگے بڑھے گا۔ اس لئے سب سے زیادہ تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ اس لئے والدین کو تعلیم یم پر سب سے زیادہ تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تعلیم اور



صحت لوگوں کی خدمات کا ذریعہ ہوا کرتی تھی لیکن تعلیم اور خاص طور پر شعبہ طب نے تجارت کی شکل اختیار کر لی ہے اور خدمت کے بجائے مکمل طو پر پیشہ وارانہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مخیر حضرات کو آگے بڑھ کر لائحہ عمل تیار کر کے آگے آنا چاہئے تا کہ سماج کی تعلیمی اور طبی پسماندگی دور ہو سکے۔
جامعۃ الہدایہ کی مفتی حبیب الرحیم نے اسکول کے سالانہ پروگرام میں بچوں کی کار کردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام سے بچوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور بچوں کو کچھ کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی ملک کوئی سماج اقلیت سے تعلق رکھتا ہے تو اسے بہت زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ جب وہ زیادہ محنت کریں گے نہ صرف مسابقت میں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کریں گے بلکہ ظلم و زیادتی سے بھی بیچ سکیں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.