the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

بیدر۔7؍نومبر۔(اعتمادنیوز)۔
یاران ادب بیدر کے زیراہتمام 8نومبربروزاتوار 8بجے شب ’’محفلِ افسانچہ ‘‘ کاانعقاد سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ ہال،متصل ممتازفنکشن ہال، نورخاں تعلیم بیدرمیں ہوگا۔ جس کے مہمانان خصوصی ماہر افسانچہ محترم منظوروقار (گلبرگہ)، تنویراحمدسلمان (ہمناآباد) اور مقیم باگ (بسواکلیان) رہیں گے۔مہمانان اعزازی میں محترمہ صبیحہ خانم ناظم شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند بیدر ، عظیم بادشاہ (بھالکی) ، ناظرہ بیگم (بھالکی) اورنوشاد بیگم صدربزمِ غزالاں بیدر شامل رہیں گے۔ مذکورہ مہمانوں کے علاوہ جو افسانچہ نگار اپنے اپنے افسانچے پیش کریں گے ان کے اسمائے گرامی یوں ہیں۔ محمدظفراللہ خان ، سید جمیل احمدہاشمی ، حیدرعلی شاکر، محمدیوسف رحیم بیدری، محمدامیرالدین امیرؔ ،رُخسانہ نازنین، مستقیم بیگم،مسرت انجم، سخاوت علی نظامی ، منہاج الدین لیکچرر، شیخ نجیب پٹیل، حمیدالدین احمدنازؔ ، مقیت قادری ،وغیرہ۔جناب محمداظہراحمدخان اور حیدرعلی شاکر صدر ونائب صدر یاران ادب بیدر نے اُردو ادب سے شغف رکھنے والے معززحضرات اور معززخواتین سے شرکت کی اپیل کی ہے اور کہاہے کہ دوران محفل بھی اگر کوئی فنکار جن کانام اوپر درج نہیں کیاگیا اپنے افسانچے پیش کرنا چاہیں توا س کی اجازت رہے گی ۔***
نمائندہ اعتمادبیدرمحمدامین نواز‘
Cell No:9731839583

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ بھارت لندن سے وجے مالیا کی حوالگی میں کامیاب ہو جائے گا؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.