the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

بیدر۔13؍نومبر۔(اعتمادنیوز)۔ ہمیں چاہیے کہ اعمال پر بھروسہ کرنے کے بجائے اللہ پر بھروسہ کرنے کی روش اپنائیں ۔ اگر ہم یہ سمجھیں کہ میری نجات تویقینی ہے اللہ اسے ہلاکت وبربادی میں ڈال دیتاہے۔ اسلئے خود فراموشی کے عادی ہونے سے بچنا چاہیے۔ اسلام عورت کو ظلم سے نجات دی اور اسے تحت الثریٰ سے نکال کر اوجِ ثریا پر پہنچایا۔ اور آ ج بھی اسلام ان تمام مسائل کو حل کرسکتاہے۔ جس کونسائیت کے مسائل کہاجاتاہے۔ ان خیالات کا اظہار جناب اے ایم اقبال انجینئر نے تربیتی واصلاحی اجتماع برائے مردو خواتین منعقدہ مدرسہ نورالصفہ للبنات میلور بیدر سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوکر اپنے اثرانگیز بیان کے دوران کیا۔ موصوف نے اسلامی عقیدہ برائے مردوخواتین کی بنیاد یہ بتائی کہ نفسِ انسانیت میں دونوں ایک ہی درجہ پر فائزہیں۔ اسلام نے مردوعورت کے درمیان عدم مساوات کی جڑ کو کاٹ دیاہے۔ معاشی بوجھ اٹھانے کیلئے مرد کو قوی اور طاقت ور بنایاہے۔ نسل انسانی کوبڑھانے اور ان کی پرورش کرنے کے لئے عورت کے اندر مہروالفت ، ہمدردی ، ایثاروقربانی کے جذبات رکھے ہیں۔ اسی لئے ماں کاحق ، اولادپر باپ کے مقابلے تین گنازیادہ رکھاگیاہے۔ بانی مدرسہ مفتی ومولانا محمدعتیق الرحمن رشادی نے سورۂ انعام کے حوالے سے بتایاکہ ’’اے نبیً آپ فرمادیجئے بالیقین میری نما ز اور میری ساری عبادت ، میراجینا اور میرامرنا یہ سب خالص اللہ ہی کیلئے ہے۔ جوسارے جہانوں کا مالک ہے اور موصوف نے بتایاکہ آج ہمارے مسائل متنوع اور پیچیدہ ہوتے جارہے ہیں اسی لئے سیاسی ومذہبی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہوشمندی اور دانشمندی کے ساتھ مختلف پارٹیوں ، جماعتوں ، اداروں اور دیگر مذاہب کے مذہبی افراد وشخصیات سے تبادلہ خیال کرکے مسائل کے حل میں اشتراک وتعاون کریں ۔ حکمت ودانائی کے ساتھ مسلم اقلیتوں کی رہنمائی کریں‘ کیونکہ قیادت کی یہ بھی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ نوع انسانی کو خیرسے ہمکنار کرے اور اس کیلئے آسانیاں پیدا کرے عفوودرگزر کی تعلیم دیں ۔ غضب اور خوشنودی دونوں حالتوں میں حق گوئی کوشیوہ بنائیں ، موصو ف نے حجا ج کرام کی بخیروعافیت وطن واپسی پر اللہ کی حمدوثنا ، توبہ واستغفار کرتے ہوئے بقیہ زندگی حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ساتھ ایسی نسبت پیداکرتے ہوئے گزارنے کی تلقین کی جس کی شہادت خود اللہ نے قرآن میں اس طرح دی ہے۔ ’’اور وہ ابراہیم ؑ جس نے اپنے رب سے وفاداری کاحق اداکردیا‘‘ حافظ مدثر صاحب کی تلاوت اور زاہد نظراللہ کے شکریہ پر اجتماع کا اختتام ہوا۔ ***نمائندہ اعتمادبیدرمحمدامین نواز‘
Cell No:9731839583

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ بھارت لندن سے وجے مالیا کی حوالگی میں کامیاب ہو جائے گا؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.